کتاب: محدث شمارہ 342 - صفحہ 29
اُصولِ حدیث محمد خُبیب احمد٭ التحقیق والتنقیح في مسئلۃ التدلیس امام الشافعی رحمہ اللہ کے قول کے تناظر میں علم اُصولِ حدیث کے ذریعے محدثینِ عظام نے ۱۴ صدیوں پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہرمنسوب بات کی غلطی وصحت جانچنے کے لئے ایسے بہترین اُصول وضع کئے جن میں آج تک کوئی اضافہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کسی بھی قول کے مستند ہونے کے لئے راویوں کا سلسلۂ اسناد متصل ہونا ازبس ضروری ہے اور یہ اتصالِ سند کسی حدیث کے صحیح ہونے کی پہلی شرط ہے۔سند میں یہ انقطاع اگر ظاہری ہو یعنی کسی مرحلہ پر راویوں کا سلسلہ منقطع ہو تو اس کو عام علمابھی جان سکتے ہیں ۔ تاہم بعض راویانِ حدیث سند کے مخفی عیب/انقطاع کو دانستہ یا نادانستہ طور پر چھپانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ان کے اس طرزِ عمل کو اُصولِ حدیث کی اصلاح میں ’تدلیس‘ سے موسوم کیا جاتا ہے۔ اس کی متعدد اقسام کی بنا پر اس کا حکم بھی مختلف ہے۔ مگر بعض حضرات جبلِ علم امام شافعی رحمہ اللہ کے قول ( چند صفحات کے بعد ملاحظہ کریں ) کو اَساس قرار دے کر سبھی مدلِّسین کی مرویات سے مساوی سلوک کرتے ہیں ۔ ان حضرات کے نزدیک جس راوی نے بھی زندگی میں صرف ایک بار تدلیس کی تو اس کی ہر مُعنعن روایت ناقابل قبول ہوگی اور لطف کی بات یہ ہے کہ وہ اسے ’جمہور محدثین‘ کا منہج باور کراتے ہیں جو سراسر حقیقت کے منافی ہے۔درج ذیل تحریر میں مدلسین کے بارے میں صحیح موقف کے تعین کی کوشش کی گئی ہے اور جمہورمحدثین کے اصل موقف کو پیش کیا گیا ہے۔ تدلیس کے لغوی معنی ’تدلیس‘ کے لغوی معنی پوشیدگی اور پردہ پوشی کے ہیں ۔ اسی سے الدَلس (دال اور لام کی ٭ معاون تحقیق ، ادارہ علوم اثریہ ، فیصل آباد