کتاب: محدث شمارہ 342 - صفحہ 2
کتاب: محدث شمارہ 342 مصنف: حافظ عبد الرحمن مدنی پبلیشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور ترجمہ: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم فکر ونظر مولانا ابو الکلام آزاد رحمہ اللہ یوم الحج کا ورودِ مقدس :ربّ ِقدوس کی یاد اور پکار حب ِ الٰہی کا سب سے بڑا گھرانہ ان دنوں ذوالحجہ کا پہلا عشرہ ہے اور کچھ ہی دنوں بعد تاریخ عالم کا وہ عظیم الشان روز طلوع ہونے والا ہے جس کے آفتاب کے نیچے کرۂ ارضی کے ہر گوشے کے لاکھوں انسان اپنے مالک کوپکارنے کے لیے جمع ہوں گے اور ریگستانِ عرب کی ایک بے برگ و گیاہ وادی کے اندر خداپرستی و حب الٰہی کا سب سے بڑا گھرانہ آباد ہوگا۔ ﴿ اَلَّذِيْنَ اِنْ مَّكَّنّٰهُمْ فِي الْاَرْضِ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ وَ اَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَ نَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ١. وَ لِلّٰهِ عَاقِبَةُ الْاُمُوْرِ﴾(الحج:۴۱) ’’وہ لوگ کہ اگر اُنہیں زمین میں قائم کردیں تو ان کا کام یہ ہوگا کہ صلوٰۃِ الٰہی کو قائم کریں ، زکوٰۃ ادا کریں ، نیکی کا حکم دیں اور بُرائیوں سے روکیں ۔‘‘ اللہ کی بندگی کاپہلا مقدس گھر یہ پہلا گھرتھا جو اللہ کی پرستش کے لیے بنایا گیا اور آج بھی دنیا کے تمام بحروبر میں صرف وہی ایک مقدس گوشہ جو اولیاء الشیطان و اصحاب النار کی لعنت سے پاک ہے اور صرف اللہ کے دوستوں اور اس کی محبت میں دُکھ اٹھانے والوں کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے۔ دور دراز ملکوں سے اجتماع کی وجہ: سمندروں ، ہواؤں کو عبور کرکے،پہاڑوں کو طے کرکے، کئی کئی مہینوں کی مسافت چل کر دنیا کی مختلف نسلوں ، مختلف رنگتوں ، مختلف بولیوں کے بولنے والے اور مختلف گوشوں کے باشندے یہاں جمع ہوتے ہیں ۔ اس لیے نہیں کہ سلافی یا ٹیوٹانیک نسل کی باہمی عدالتوں سے دنیا کے لیے لعنت بنیں ، اس لیے نہیں کہ ایک انسانی نسل دوسری نسل کو بھیڑیوں کی طرح پھاڑ دے اور اَژدہوں کی طرح ڈسے۔ اس لیے نہیں کہ اللہ کی