کتاب: محدث شمارہ 342 - صفحہ 10
پررحم نہ فرمایا تو ہمارے لیے بربادی کے سواکچھ نہیں ۔‘‘ ﴿ قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُوَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ١. بِيَدِكَ الْخَيْرُ١. اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ﴾(آل عمران:۲۶) ’’اے اللہ! شاہی و جہانداری کے مالک! تو جسے چاہے ملک بخش دے، جس سے چاہے ملک لے لے۔جسے چاہے عزت دے دے، جسے چاہے ذلیل کردے۔ تیرے ہی ہاتھ میں ہر طرح کی بھلائی کا سررشتہ ہے اور تیری قدرت سے کوئی چیز باہر نہیں ۔‘‘ ﴿ رَبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَ اِلَيْكَ اَنَبْنَا وَ اِلَيْكَ الْمَصِيْر * رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا١ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ﴾(الممتحنہ:۴،۵) ’’اے ہمارے پروردگار! ہم نے تجھی پربھروسہ کیا، تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں اور پھر تیری ہی طرف ہمیں لوٹ کر جانا ہے۔ پروردگار! ہمیں کافروں کا تختہ مشق نہ بنانا۔ پروردگار! ہمیں بخش دے، بے شک تو ہی غالب حکمت والا ہے۔‘‘ ﴿ رَبَّنَاۤ اَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ﴾(البقرۃ:۲۵۰) ’’اے پروردگار! ہم پر صبر انڈیل دے اور اپنی راہ میں ثابت قدمی عطا کر اور پھر ایسا کر کہ منکرین حق کے گروہ پر ہم فتح مند ہوجائیں ۔‘‘ ﴿ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَۙ۰۰۸۵ وَ نَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ﴾ ’’پروردگار! ہمیں اس ظالم گروہ کے لیے آزمائش کا موجب نہ بنا بلکہ اپنی رحمت سے ایسا کیجئے کہ اس کافر گروہ کے پنجہ سے نجات پاجائیں ۔‘‘ (یونس:۸۵،۸۶) ﴿ رَبَّنَاۤ اِنَّكَ اٰتَيْتَ فِرْعَوْنَ وَ مَلَاَهٗ زِيْنَةً وَّ اَمْوَالًا فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا١ رَبَّنَا لِيُضِلُّوْا عَنْ سَبِيْلِكَ١ رَبَّنَا اطْمِسْ عَلٰۤى اَمْوَالِهِمْ وَ اشْدُدْ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوْا حَتّٰى يَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِيْمَ﴾ (یونس:۸۸) ’’پروردگار! تو نے فرعون اور اس کے سرداروں کو اس دنیا میں زیب و زینت کی چیزیں اور مال و دولت کی شوکتیں بخشی ہیں ۔ تو خدایا! کیا یہ اس لیے ہے کہ تیری راہ سے یہ لوگوں کو بھٹکائیں ۔ خدایا! ان کی دولت زائل کردے اور ان کے دلوں پر مہر لگا دے کہ اس وقت تک یقین نہ آئے جب تک عذاب دردناک اپنے سامنے نہ دیکھ لیں ۔‘‘ ﴿ لَا تَذَرْ عَلَى الْاَرْضِ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ دَيَّارًا ﴾ (نوح:۲۶)