کتاب: محدث شمارہ 341 - صفحہ 80
ہوائی جہاز میں حج و عمرہ کے لیے اِحرام باندھنے کا طریقہ
اس کی بھی چند صورتیں ہیں :
1. حج یاعمرہ کے لیے روانہ ہونے والا گھر سے ہی غسل کرے اور اپنے معمول کا لباس پہنے رکھے اور اگرچاہے تو احرام باندھ لے۔
2. اگر اس نے پہلے سے احرام نہ باندھا ہو تو جب طیارہ اس کے میقات پر آئے تو وہ احرام باندھ لے۔
3. جب ہوائی جہاز میقات پر آجائے تو حج و عمرہ کی نیت کرے۔ اپنے حج یاعمرہ کی نیت کے مطابق تلبیہ پڑھے۔
4. اگر اس نے جہاز کے میقات پر آنے سے پہلے غفلت سے بچتے ہوئے اور بھول جانے کے خوف سے اِحرام باندھ لیاتو کوئی حرج نہیں ۔ (ص:۵۱۶تا۵۱۸)
احرام باندھنے کے بعد غسل کرنا
8.سوال:کیا محرم غسل کرسکتا ہے؟
جواب:محرم کے غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں ، چاہے وہ ایک دفعہ غسل کرے یا دو دفعہ اور یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے لیکن احرام کی حالت میں اگر وہ محتلم ہوجاتا ہے تو اس پر غسل واجب ہوجائے گا اور احرام کے لیے غسل سنت ہے۔ (ص:۵۱۹)
اِحرام باندھنے کے لیے نماز کا حکم
9.سوال: کیا اِحرام کے لیے کوئی نماز ہے؟
جواب:اِحرام کے لیے کوئی مخصوص نماز نہیں ہے لیکن جب انسان اپنے میقات پر پہنچ جائے اور فرض نماز کاوقت بھی قریب ہو تو افضل یہی ہے کہ وہ احرام کو مؤخر کردے۔ پہلے فرض نماز ادا کرے پھر اِحرام باندھے اور اگر وہ ایسے وقت میں میقات پہنچا ہے کہ اس وقت کسی فرض نماز کا وقت نہیں تھا تو وہ جنابت کے غسل کی طرح غسل کرے، خوشبو لگائے اور احرام کے کپڑے پہن لے۔اگر اس وقت چاشت کا وقت ہے تو چاہے تو پڑھ لے، اگر