کتاب: محدث شمارہ 341 - صفحہ 57
انداز میں لکھی گئی ہے اور بلاشبہ مؤلف کی بہترین کاوش ہے۔ پوری کتاب ۲۴۷ صفحات پر مشتمل ہے،لیکن تمام الفاظ کا معنی اور دیگر مفید معلومات کا حصر کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ سے کسی لفظ کے حوالے سے جملہ معلومات ایک ہی جگہ حاصل ہو جاتی ہیں ۔اس سے قبل جتنی کتب لغت قرآنی کے حوالے سے لکھی گئیں ، وہ کئی کئی جلدوں پر مشتمل ہیں ، لیکن صاحب ِلغت القرآن نے تمام الفاظِ قرآنی کی اس انداز سے درجہ بندی کی ہے کہ کتاب کا حجم بھی نہیں بڑھا اور جملہ معلومات بھی موجود ہیں ۔ نفس مضمون کے حوالے سے باطنی محاسن کے ساتھ ساتھ کتاب کے ظاہری محاسن بھی خوب ہیں۔دیدہ زیب طباعت، کاغذ انتہائی سفید واعلیٰ، خوبصورت گرد پوش، سرورق کا فنی حسن کتاب کی رعنائی اور دلچسپی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔ علومِ قرآنی کا ذوق رکھنے والے نیز کتابوں سے محبت کرنے والے حضرات کے لیے لغت ُالقرآن بہت مفید ہے۔
یہ مضمون فی الحال دستیاب لغات القرآن کے تعارف پر مبنی ہے۔اس حوالے سے بعض مزید لغات کا بھی علم ہوا ہے جس کا تذکرہ زیر نظر مضمون کے تتمہ کے طور پر عنقریب شائع کیا جائے گا۔ایسے اَحباب جو دیگر طبع ہونے والی قرآنی لغات سے واقف ہوں تو وہ صاحب مضمون سے رابطہ فرمائیں تاکہ ان لغات کا تذکرہ بھی شامل کیا جا سکے۔[اِدارہ]
خریدارانِ محدث توجہ فرمائیں
خریدارانِ محدث کو مدتِ خریداری ختم ہونے کی اِطلاع بذریعہ پوسٹ کارڈ دی جاتی تھی اَب قارئین کی آسانی کے لیے محدث کے لفافہ پر چسپاں ایڈریس میں بھی زرِ سالانہ ختم ہونے کی اطلاع دی جاتی ہے۔لہٰذا جن حضرات کومدتِ خریداری ختم ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔از راہِ کرم اوّلین فرصت میں زرِ تعاون بھیج کر تجدید کروائیں ۔ شکریہ
منجانب:محمد اصغر،مینیجرماہنامہ ’محدث‘،لاہور،فون:0305-4600861