کتاب: محدث شمارہ 341 - صفحہ 56
مصدر معنی تعداد مصدر سے بننے والے قرآنی صیغے قرآنی مثالیں
اَلْاِسَائَ ۃُ [1] برائی کرنا گناہ کرنا 167 سَائَ، تَسْؤْکُمْ، اَسَاؤُوْا، سِیْـیٓئَ، وَیُکَفِّرْ عَنْکُمْ مِنْ سَیِّاتِکُمْ
لِسُوٓئُ، اَسْوَئَ، مُسِیُٔ، سَائَ تْ، سِیْئَتْ، تویہ تمہارے حق میں بہتر ہے اﷲ تمہارے
سَیِّئَۃٌ، سَیِّاتٌ، سُوْئً، گناہوں کو مٹا دے گا۔ (البقرۃ:۲۴۱)
اَلْہِبَۃُ[2] ہبہ کرنا 25 وَہَبَ، لِأَہَبَ، یَہَبُ، ہَبْ، الْوَہَّابُ، وَہَبَتْ، وَہَبْنَا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ وَہَبَ لِیْ عَلَی الْکِبَرِ
اِسْمٰعِیْلَ وَاِسْحٰقَ (ابراہیم:۳۹)
اﷲ کا شکر ہے جس نے مجھے اس بڑھاپے میں اسمٰعیل علیہ السلام و اسحق علیہ السلام عطا فرمائے۔
چوتھا اور آخری حصہ قلیل الاستعمال قرآنی مصادر پرہے۔ اس کے تحت ایسے مصادر تلاش کئے گئے ہیں جن کا استعمال قرآنِ مجید میں دس سے کم مرتبہ ہوا ہے۔ ایسے مصادر کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے ۔یہ حصہ صفحہ ۱۵۹ سے لے کر صفحہ ۲۴۲ تک پھیلا ہوا ہے۔ اس حصہ میں تیسرے حصہ کے مطابق کالم بندی کی گئی ہے۔لغت القرآن کے آخری صفحات میں قرآنی اعداد کے تحت ان اعداد کا ذکر ہے جو قرآن میں استعمال ہوئے ہیں ۔ ایسے اعداد کی تعداد ۴۶ ہے۔ اس حصہ میں بھی چار کالم ہیں ۔ پہلے کالم میں عدد لکھا گیا ہے۔دوسرے میں اس کے معنی،پھر تیسرے میں تعداد اور آخری کالم میں کسی بھی آیت سے حوالہ درج کیا گیا ہے۔ مثالیں ملاحظہ ہوں :
عدد معنی تعداد حوالہ آیت
ثَلاَثٌ[3] تین 21 ثَلاثُ عَوْرَاتٍ لَّکُمْ لَیْسَ عَلَیْکُمْ (النور: ۵۸)یہ تینوں وقت تمہاری (خلوت) اور پردے کے ہیں ۔
خُمُسٌ[4] پانچواں حصہ (۵/۱) 1 فاَنَّ لِلّٰہِ خُمُسَہٗ وَلِلرَّسُوْلِ (الانفال:۴۱)اس میں سے پانچواں حصہ تو اﷲ اور رسول کا ہے۔
لغتِ قرآن پر آج تک جتنی کتب تحریر کی گئی ہیں ان سب میں یہ کتاب اَچھوتے اور منفرد
[1] لغت القرآن : ص 104
[2] لغت القرآن : ص 158
[3] لغت القرآن : ص 243
[4] لغت القرآن : ص 244