کتاب: محدث شمارہ 341 - صفحہ 15
﴿وَلَئِنْ سَألْتَھُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمٰوٰاتِ وَالأَرْضِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ فَأنّٰی یُؤْفَکُوْنَ . اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَائُ مِنْ عِبَادِہٖ وَیَقْدِرُ لَہُ إنَّ اللّٰهَ بِکُلِّ شَيْئٍ عَلِیْم . وَلَئِنْ سَألْتَھُمْ مَنْ نَزَّلَ مِنَ السَّمَائِ مَائً فَأحْیَا بِہِ الأَرْضَ مِنْ بَعْدِ مَوْتِھَا لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ قُلِ الْحَمْدُ للّٰهِ بَلْ اَکْثَرُھُمْ لاَ یَعْقِلُوْنَ﴾ (العنکبوت:۶۱تا۶۳)
’’اور اگر تم ان لوگوں سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے اور سورج اور چاند کو کس نے مسخر کیا ہے تو یہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے۔ پھر یہ کدھر سے دھوکہ کھا رہے ہیں ؟ اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں میں سے جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کرتا ہے، یقینا اللہ تعالیٰ ہر چیز کا جاننے والا ہے اور اگر تم ان سے پوچھو کس نے آسمان سے پانی برسایا اور اس کے ذریعہ سے مردہ پڑی ہوئی زمین کو زندہ کردیا تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ نے، کہو: الحمدﷲ، مگر ان میں سے اکثر لوگ بے عقل ہیں ۔‘‘
۴. فرمایا:
﴿وَلَئِنْ سَألْتَھُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمٰوٰاتِ وَالأَرْضِ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ قُلْ أفَرَأیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ إنْ أرَادَنِیَ اللّٰهُ بِضُرٍّ ھَلْ ھُنَّ کٰشِفٰتُ ضُرِّہِ أوْ أرَادَنِیْ بِرَحْمَۃٍ ھَلْ ھُنَّ مُمْسِکٰتُ رَحْمَتِہٖ قُلْ حَسْبِيَ اللّٰهُ عَلَیْہِ یَتَوَکَّلُ الْمُتَوَکِّلُوْنَ﴾(الزمر:۳۸)
’’اور اگر تم ان سے پوچھو آسمان اور زمین کس نے بنائے تو ضرور کہیں گے اللہ نے۔ تم فرماؤ بھلا بتاؤ تووہ جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو اگر اللہ مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو کیا وہ اس کی بھیجی تکلیف ٹال دیں گے یا وہ مجھ پر مہر (رحم) فرمانا چاہے تو کیا وہ اس کی مہر کو روک رکھیں گے تو فرماؤ: اللہ مجھے بس، بھروسے والے اسی پر بھروسہ کریں ۔‘‘ (ترجمہ از احمدرضا خان بریلوی ،کنزالایمان)
نعیم الدین مراد آبادی بریلوی اس آیت ِکریمہ کے تحت رقم طراز ہیں :
’’یعنی یہ مشرکین خداے قادر، علیم، حکیم کی ہستی کے تو مقر ہیں اور یہ بات تمام خلق کے نزدیک مسلم ہے اور خلق کی فطرت اس کی شاہد ہے۔‘‘
(خزائن العرفان: سورۃ الزمر، حاشیہ نمبر ۸۶)
۵. فرمایا:
﴿قُلْ مَنْ یَّرْزُقُکُمْ مِنَ السَّمَائِ وَالأرْضِ أمَّنْ یَّمْلِکُ السَّمْعَ وَالاَبْصَارَ وَمَنْ یُّخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَیُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَمَنْ یُّدَبِّرُ الأمْرَ فَسَیَقُوْلُوْنَ اللّٰهُ فَقُلْ