کتاب: محدث شمارہ 340 - صفحہ 27
تو… (سنن ابوداؤد:۲۳۸۵) گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے برا نہ جانا۔ ٭ غیر ارادی طور پر کسی چیز کا حلق سے اُترنا:غیر ارادی طور پر اگر روزہ کی حالت میں مکھی، مچھر یا کوئی چیز حلق سے اُتر جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’إن دخل حلقہ الذباب فلا شيء علیہ‘‘ ( صحیح بخاری،کتاب الصوم،باب الصائم إذا أکل أو شرب ناسیًا) ’’اگر روزہ دار کے منہ میں مکھی داخل ہوجائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔‘‘ روزہ میں جائز اُمور ٭ مسواک کرنا:سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں : میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو روزے کی حالت میں بے شمار مرتبہ مسواک کرتے دیکھا ہے۔ (صحیح بخاری، کتاب الصوم ، باب مسواک الرطب الیابس للصائم) نوٹ: روزہ دار کو چاہیے کہ جب وہ نماز کے لیے وضو کرے تو کلی اورناک میں پانی ڈالتے وقت مبالغہ نہ کرے تاکہ پانی حلق میں نہ اُتر جائے۔ سیدنا لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وضو کے بارے میں مجھے کچھ بتائیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:وضو اچھی طرح سے کرو، انگلیوں کے درمیان خلال کرو اور ناک میں اچھی طرح پانی ڈالو، لیکن اگر روزہ ہو تو پھر (مبالغہ) نہ کرو۔(سنن ترمذی:۷۸۸) ٭ ہنڈیا کا ذائقہ چکھنا:ہنڈیا پکانے والا اس کی نمک مرچ چکھ سکتا ہے۔بشرطیکہ وہ معدہ میں نہ جائے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’لا بأس أن یتطعّم القِدر أو الشيء (صحیح بخاری، کتاب الصوم،باب اغتسال الصائم) ’’روزہ دار ہنڈیا یا کسی دوسری چیزکاذائقہ چکھ لے تو کوئی حرج نہیں ۔‘‘ ٭ ٹوتھ پیسٹ ، منجن کا استعمال:روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ اور منجن کا استعمال جائز ہے، اور اس مسئلہ کی دلیل سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا مذکورہ فتویٰ ہی ہے۔ ٭ غسل کرنا:شدتِ روزہ سے اگر روزہ دار غسل کرلیتا ہے تو جائز ہے۔ ابوبکر بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ مجھے کسی صحابی نے بیان کیا کہ ’’لقد رأیت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم بالعرج یصبّ علی رأسہ الماء وھو صائم من