کتاب: محدث شمارہ 338 - صفحہ 75
شروع کیا، لیکن یہ کام مولانا میرپوری کی وفات کی وجہ سے درمیان میں ہی رہ گیا۔ 5.اسلام میں ضابطہ تجارت یہ کتاب مولانا عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے جس کی مولانا (مرحوم)نے تہذیب فرمائی۔ 6.دینی جرائد مولانا نے سورۃ البقرۃ کی تفسیر بھی لکھی جو مختلف جرائد میں چھپتی رہی۔ آپ نے مختلف جرائد میں سینکڑوں مضامین و مقالات لکھنے کے ساتھ ساتھ کئی پرچوں کی ادارت بھی فرمائی۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے: 1.منڈی واربرٹن سے شائع ہونے والا جریدہ ’المجاہد‘ جوکہ ۱۹۶۰ء میں شروع ہوا، میں بیسیوں مضامین لکھے۔ 2. مسلک ِ اہلحدیث کا فکری مجلہ ماہنامہ ’محدث‘ لاہور میں سب سے پہلے پرچے بابت شوال ۱۳۹۰ھ بمطابق دسمبر ۱۹۷۰ء میں ’مسلک ِاہلحدیث کا ماضی اور حال‘ کے نام سے اِداریہ لکھا۔ ماہنامہ ’محدث‘میں آپ وقتاً فوقتاً اداریہ لکھتے رہتے۔آپ کے اُن مضامین و مقالہ جات کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ جاتی ہے جو ماہنامہ ’محدث‘ لاہور میں شائع ہوئی۔’السنۃ والحدیث‘ کے نام سے دروس کا طویل سلسلہ شروع کیا جوصفر ۱۳۹۳ھ سے لے کر ذوالحجہ ۱۳۹۸ھ تک رہا۔ کافی عرصہ قرآن کی تفسیرالتفسیر والتعبیرکے عنوان سے چھپتی رہی۔ اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر مولانا کے مضامین کی تعداد بھی بے شمار ہے۔ 3. اسی طرح مولانا کا سلسلۂ دروس: درسِ قرآن، الکِـتاب و الحکمۃکے نام سے اور درسِ حدیث السنۃ والحدیث کے نام سے صراطِ مستقیم برمنگھم میں کئی سال جاری رہا۔ 4. ہفت روزہ ’اہلحدیث‘ میں آپ ۱۸ /مارچ ۱۹۸۸ء تا ۱۸/جنوری ۱۹۹۱ء مدیر رہے اور اداریہ نویسی کرتے۔ اس کے علاوہ آپ کے بے شمار مضامین اس پرچہ کی زینت بنے۔ 5. ہفت روزہ’الاعتصام‘ میں مضامین کے علاوہ سورۃ البقرۃ کی تفسیر کا سلسلہ شروع کیا جو کافی عرصہ تک شائع ہوتا رہا۔ 6. ہفت روزہ ’تنظیم اہلحدیث‘ کی ادارت کا بھی مولانا کو موقع ملا۔ان کے علاوہ ماہنامہ ’حرمین‘، ماہنامہ ’فاران‘، اور ماہنامہ ’ ترجمان القرآن‘ میں بھی آپ کے مضامین شائع ہوتے۔