کتاب: محدث شمارہ 338 - صفحہ 74
لیے اسے مولانا کا عظیم کارنامہ گردانا۔ مولانا عبدالرحمن کیلانی (مرحوم) نے اپنی تقریر میں واربرٹن کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے واربرٹن والو! شاید تمہیں اس فقیر کی قدر کا پتہ نہیں ، ہم اہل علم سے پوچھو کہ ان کی قدر و منزلت کیا ہے۔ 2.خیرالبشر یہ تقریباً۹۴ صفحات کا رسالہ ہے جو مولانا زبیدی رحمہ اللہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بشر ہونے کے اثبات اور نور من نور اﷲ ہونے کی تردید میں لکھا۔ مولانا اس کتابچہ کو لکھنے کی وجہ خود ہی اس کتابچہ میں ذکر کرتے ہیں : ’’رسالہ ’ نورانی تقریر‘ عربی مدرسہ مظہر الاسلام منڈی واربرٹن ضلع شیخوپورہ کے صدر مدرّس مولانا نور محمد صاحب نے تحریر فرمایا ہے۔ اس میں آپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نور تھے، بشر نہیں تھے۔ بظاہر جو کچھ نظر آتا تھا، وہ آپ کا صرف بشری لباس تھا۔ مندرجہ ذیل سطور میں مولانا موصوف کے اسی رسالہ کا ایک مختصر مگر حقیقت پسندانہ جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ مولانا موصوف کے اس اندازِ تخاطب سے پرہیز کیا جائے جو اسی رسالہ میں اُنہوں نے اختیار کیا ہے، کیونکہ اس سے غرض حق کی نشاندہی ہے،مناظرہ نہیں ہے۔‘‘ مولانا مرحوم نے اسی جوابی کتابچہ میں قرآن و سنت کے نصوص اور علماے احناف کے نظریات پیش کرکے ثابت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فی الحقیقت بشر ہی تھے نہ کہ کوئی اور مخلوق۔ 3.التلویح بتوضیح التراویح یہ پرچہ اصل میں مولانا کی ۲۵۰ صفحات پر مشتمل کتاب القول البدیع فی مسئلۃ التراویحکا خلاصہ ہے، اس میں مولانا نے آٹھ تراویح کے مسنون ہونے پر دلائل ذکر کئے ہیں اور اس کے علاوہ احناف کی عمل صحابہ رضی اللہ عنہم سے پہلو تہی کی مثالیں اور بیس تراویح والی روایات کا محدثانہ جائزہ لیا ہے۔ 4.شرح و ترجمہ سنن ترمذی مولانا(مرحوم)نے مولانا محمود احمد میرپوری رحمہ اللہ کے کہنے پر ترمذی کی شرح اور ترجمہ کا کام