کتاب: محدث شمارہ 338 - صفحہ 51
انتظامات عالمی اور آفاقی درجے میں کیے گئے ہیں ۔ جلد جلد پیدا ہونے والے کیڑے مکوڑے روئے زمین کو بھر کیوں نہیں دیتے؟ اس لیے کہ ان کے پھیپھڑے نہیں ہوتے جیسے کہ آدمی کے ہوتے ہیں ۔ وہ نالیوں کے ذریعے سانس لیتے ہیں ۔ لیکن جب کیڑے بڑے ہوجاتے ہیں تو ان کی نالیاں ان کی جسامت کے مطابق نہیں بڑھتیں ۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی کیڑا بڑے قد کا نہیں ہوتا۔ نشوونما کی اس تحدید نے اِنہیں محدود کررکھا ہے۔ اگر جسمانی تحدید و بندش کا یہ انتظام نہ ہوتاتو انسان ہرگز زندہ نہ رہ سکتا۔ 7.عظیم آسمانی سچائی یہ حقیقت کہ اللہ کا تصور انسان کے قیاس میں آسکتا ہے؛ بجائے خود ایک بے نظیر ثبوت ہے۔ خدا کا تصور انسان کی ایک روحانی قوتِ ذہنی میں سے اُبھرتا ہے: وہ قوت جسے ہم قیاس کہتے ہیں ۔ اس کی طاقت سے انسان اور صرف انسان ہی اَن دیکھی اشیا کا ثبوت پاسکتا ہے۔ یہ طاقت جس راستے کی طرف رہنمائی کرتی ہے، وہ لامحدود ہے۔ بلا شبہ انسان کا تکمیل یافتہ تصور ایک روحانی حقیقت بن جاتا ہے۔پھر وہ اس تدبیر اور مقصد کے حق میں تمام شہادتوں کو شناخت کرسکتا ہے اور ہر جگہ اور ہر شے میں اس عظیم آسمانی سچائی کو دیکھ سکتا ہے اور یہ کہ اللہ ہر جگہ ہے اور ہر شے میں اس کی کارہ گری جھلکتی ہے۔ لیکن کہیں بھی وہ ہم سے اتنا قریب نہیں ہے جتنا اس کا تصور ہمارے دل میں پائے جانے سے ہے۔ جامعۃ لاہور الإسلامیۃ کے علمی مجلے ماہنامہ ’رشد‘ لاہور کی ’علم القراء ات‘ پر تین خصوصی اشاعتیں اُردو زبان میں قراء ات کا انسائیکلوپیڈیا٭ مجموعی صفحات : ۳ ہزار تقریباً تمام مکاتب ِفکر کے فتاویٰ٭ شخصیات و تاریخ قراء ات٭ شجرہ ہائے قراء ات قراء ات پر مستشرقین اور منکرین کے اعتراضات او ران کے شافی جوابات نامور قراء کے انٹرویوز٭ دنیا بھر مطبوعہ مصاحف ِقراء ات کی عکسی نقول پتہ برائے خریداری:99جے ماڈل ٹاؤن،لاہور فون5839404, 5866476