کتاب: محدث شمارہ 336 - صفحہ 78
الدین یوسف، پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی اورمولانا فاروق راشدی کے علم و فضل اور ان کی علمی و دینی خدمات کا اعتراف کرتے رہتے ۔ مولانا جانباز کے خصائل میں سے ایک یہ بھی تھا کہ آپ شروع ہی سے سادہ لباس استعمال کرتے تھے اور نمائش سے سخت نفرت کرتے تھے۔ تصانیف مولانا جانباز عربی و اُردو کے بلندپایہ مصنف تھے۔ ان کی تصانیف کی فہرست درج ذیل ہے: 1.اہمیت ِنماز 2.صلوٰۃ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم 3.معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم 4.آل مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم 5.احکام سفر 6.حرمت متعہ 7.عورت کا سیاست میں حصہ لینے کی شرعی حیثیت 8.نفحات العطر فی تحقیق مسائل عید الفطر 9.احکام دعا و توسل 10. ارکان اسلام 11.توہین رسالت کی شرعی سزا 12. تحفۃ الوریٰ فی تحقیق مسائل عیدالاضحی 13.دوران خطبہ دو رکعت پڑھنے کا حکم 14. صفات المؤمنین 15.احکام نکاح 16. احکام عدت 17.حرمت متعہ بجواب حلت متعہ 18. احکام طلاق 19. اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت 20. احکام وقف و ہبہ 21.رزق حلال اور رشوت 22. احکام قسم و نذر 23.مشورہ اور استخارہ کی شرعی حیثیت 24. اسلام میں ووٹ کی شرعی حیثیت 25.تحریک پاکستان اور موجودہ حکمران 26.شرح اربعین ابراہیمی 27.شرح اربعین ثنائیہ 28. رمضان کیسے گزاریں ؟ 29.شرح نخبۃ الاحادیث از مولانا سید محمدداؤد غزنوی اور 30.إنجاز الحاجۃ شرح سنن ابن ماجہ (عربی) ۱۲/ مجلدات (مولانا جانباز کی تصانیف کااجمالی تذکرہ اِن شاء اللہ علیحدہ مضمون میں کیا جائے گا)