کتاب: محدث شمارہ 336 - صفحہ 19
کتاب وحکمت مولانا ابو الجلال ندوی رحمہ اللہ ، کراچی حب ِمال اور قرآنی دعوت نُزولِ قرآن کے تناظر میں فاضل مضمون نگار نے ۱۹۱۴ء میں ندوۃ العلما، لکھنؤ سے سند ِفراغت حاصل کی، دارالمصنّفین کے جریدے ’معارف‘ کی مجلس ادارت کے رکن رہے اور متعدد موضوعات پر تحقیق کی۔ آپ قدیم زبانوں کے عالم تھے جن میں عبرانی، سریانی، حمیری، سبائی قابل ذکر ہیں ۔ متداول علوم اسلامیہ کے علاوہ توارۃ وانجیل پر بھی عبور حاصل کیا۔۱۹۸۴ء میں کراچی میں وفات پائی۔زیر نظر مضمون ان کی کتاب ’ربوٰ، زکوٰۃ اور ٹیکس‘کے صفحات ۶۵تا۹۶سے ماخوذہے جسے بعض ضروری مقامات بالخصوص ترجمہ سورۃ الہمزۃ اور آئین میراث کی ضروری اصلاح کے بعد شائع کیا جارہا ہے۔(ادارہ) قرآنی سورتوں کی ترتیب ِنزولی قرآن کی وہ آیات، جن کا کچھ بھی مالیات سے واسطہ ہے، قرآنِ کریم کے نزول کی ترتیب سے اُنہیں ملاحظہ فرمائیے۔ رباسے متعلق قدیم تر آیت سورۃ روم میں ہے جوغزوئہ بدر سے سات برس پہلے ۶ق ھ یا ۵ ق ھ میں نازل ہوئی۔ ان آیات کو پیش کرنے سے مقصو د یہ بھی ہے کہ تحریم ربا سے پہلیاللہ نے اور کیا کیا اُمور حرام قرار دیئے تھے۔ قرآن کریم ۱۱۴ سورتوں کا مجموعہ ہے۔۲۷ سورتوں میں صرف مدنی آیتیں ہیں ۔ ۵ سورتوں میں مکی دور کے آخری اور مدنی دور کے ابتدائی زمانہ کی آیتیں ہیں جب کہ ۶۰ سورتوں میں ایسی مکی آیات ہیں جن کی اندرونی شہادتیں یا ان سے متعلق مستند روایتیں بتاتی ہیں کہ کچھ لوگوں کے قبولِ اسلام کے بعد سے لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قیامِ مکہ کے آخری دن کے عرصہ کے دوران نازل ہوئیں ۔ ۲۲سورتیں ایسی ہیں جن کی بابت نہ توکوئی روایت بتاتی اور نہ ان کی اندرونی شہادت سے ظاہر ہوتا کہ وہ کچھ لوگوں کے اسلام کے بعد اُتریں ۔ ان ۲۲ سورتوں میں سے ۱۳ سورتیں ایسی ہیں جن کی اندرونی شہادت یا ان سے متعلق روایتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کافروں