کتاب: محدث شمارہ 335 - صفحہ 78
کتب انساب ، شعر و نحو
1.کتاب النسب 2.کتاب الشعراء
3.کتاب المذکر والمؤنث
امام موصوف کی ایک بلند پایہ تصنیف ’ کتاب الاموال ‘ ہے، یہ چھپ چکی ہے ۔[1] اور بہت سے اَجزا و اَبواب پر مشتمل ہے ۔ یہ کتاب اسلامی حکومتوں کے مالیاتی نظام سے متعلق تمام اُمور و مسائل پر جامع و حاوی ہے ۔ حدیث کے علاوہ فقہی اور اجتہادی حیثیت سے بھی اس کتاب کو معتبر سمجھا جاتا ہے ۔
خطیب بغداد ی کا بیان ہے کہ’’ یہ فقہ کی بہترین کتاب ہے۔‘‘[2]
بعض اصحابِ سیر کے نزدیک ابو عبید قاسم رحمہ اللہ کی تصنیفات میں سب سے اہم اور بے نظیر کتاب غریب المصنّف یا المصنَّف الغریب ہے، اس میں اُنہوں نے پہلے انسان، پھر عرش اور اس کے بعد گھوڑوں اور اونٹوں اور دوسرے اَنواع و صفات کی خلقت کا یکے بعد دیگرے تذکرہ کیا ہے ۔ [3]
اس کتاب کو مصنف خود بھی بہت پسند کرتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ میرے نزدیک دس ہزار دینار سے بہتر ہے ۔[4]
وفات
معتصم باللہ کے عہد ِخلافت میں ۲۲۳ ھ میں مکہ معظمہ میں ۷۳ سال کی عمر میں انتقال کیا۔
[1] 1353ھ میں محمد حامد الفقی نے پہلی مرتبہ کتاب الاموال کو 616 صفحات میں مصر سے کئی نسخوں سے مقابلہ وتصحیح کے بعد شائع کیا ہے ۔
[2] تاریخ بغداد : 12/405
[3] ایضاً 12/406
[4] الفہرست، ص 113