کتاب: محدث شمارہ 335 - صفحہ 16
ترقی آخرکار انہی کے کنٹرول اور اہداف ومقاصد کی تکمیل کا سبب بنے گی اوراللہ کے مطیع وفرمانبردار ہونے کا اعزاز چھیننے کے ساتھ ساتھ ہمیں اہل مغرب کا حاشیہ نشین بنا کے چھوڑے گی۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اگر ہم اپنی قوم کی اصلاح چاہتے ہیں تو نئے نظریات کی بجائے کتاب وسنت سے راہنمائی حاصل کرکے، قوم کو اس کی تلقین پر اپنا وقت صرف کریں ۔
میرے مخاطب کو اُصولاً تو میری اس بات سے اتفاق تھا، لیکن ان کا کہنا تھا کہ ا سلامی نظریات کے مطابق ملی تعمیر اور آگے بڑھنے کے لئے کوئی ادارہ ان کو مالی یا تنظیمی سرپرستی دینے کو آمادہ نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ ماہ ایسا ہی ایک پروگرام سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی منعقد کیا ہے، اور او آئی سی (اسلامک کانفرنس تنظیم) کو بھی ہم نے اس طرح کے تربیتی پروگراموں کی سکیمیں پیش کی ہیں ، لیکن ان کامسئلہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے ایسے باوسیلہ ادارے کچھ کرنے کی بجائے صرف رسمی مجالس منعقد کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ لوگ قوتِ فکر اور جذبہ عمل سے محروم ہیں ۔
مستقبل میں بھی اقوامِ متحدہ کے زیر نگرانی پاکستان کی دینی صحافت کے نامور اَفراد کی ورکشاپ نیپال میں اوربعد ازاں کسی خلیجی ریاست میں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔جن میں سے اوّل الذکر تو جنوری کے پہلے ہفتے منعقد ہوچکی ہے، جبکہ آخری ورکشاپ کا شیڈول عنقریب جاری ہونے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اصلاحِ احوال کی توفیق دے۔ (ڈاکٹر حافظ حسن مدنی)
خریدارانِ محدث توجہ فرمائیں
خریدارانِ محدث کو مدتِ خریداری ختم ہونے کی اِطلاع بذریعہ پوسٹ کارڈ دی جاتی تھی اَب قارئین کی آسانی کے لیے مزید محدث کے لفافہ پر چسپاں ایڈریس میں بھی زرِ سالانہ ختم ہونے کی اطلاع دی جاتی ہے۔لہٰذا جن حضرات کو دسمبر۲۰۰۹ء اور مارچ ۲۰۱۰ء سے مدتِ خریداری ختم ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔از راہِ کرم اوّلین فرصت میں زرِ تعاون بھیج کر تجدید کروائیں ۔ شکریہ
منجانب:محمد اصغر،مینیجر ماہنامہ ’محدث‘،لاہور،فون:4600861۔0305