کتاب: محدث شمارہ 334 - صفحہ 69
سعید عن ابن وہب في ہذا الحدیث قال بالنبل صبرا فبلغ ذلک أبا أیوب الأنصاري فقال سمعت رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم ینہیٰ عن قتل الصبر ۔۔۔ الحدیث [سنن ابو داؤد: کتاب الجہاد: باب ۱۲۹، فی قتل الاسیر بالنبل:۲۶۸۷] ’’سیدنا عبیدبن تعلی بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدناعبدالرحمن بن خالد بن الولید کے ساتھ جہاد میں شریک تھے۔ (اسی مہم میں ) ان کے سامنے دشمن کے چار شخص پیش کئے گئے جن کے قتل کرنے کا اُنہوں نے حکم دیا اور تعمیل حکم میں ان کو باندھ کر قتل کردیا گیا۔‘‘ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ ’’ہم سے ہمارے استاذامام سعید بن منصور کے علاوہ ایک دوسرے صاحب نے ابن وہب سے اس حدیث کو یوں نقل کیا کہ ان چاروں کوباندھ کر تیروں کا ہدف بنایا۔ جب اس بات کی خبر سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ انصاری کو ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ اُنہوں نے اس طرح ہاتھ باندھ کر قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔ بس قسم ہے اس ذات کی کہ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر کوئی مرغی بھی ہو تو میں اس کا باندھ کر نشانہ نہ لوں ۔ جب یہ بات سیدنا عبدالرحمن بن خالد بن الولید کو پہنچی تو انہوں نے اس کے کفارے میں چار غلام آزاد کئے۔‘‘ یہ حدیث سنن ابوداؤد کے علاوہ سنن سعید بن منصور۶۶۷، مسنداحمد:۵/۴۲۲، طبرانی:۴/ ۵۹/ ۴۰۰۲،السنن الکبریٰ:۹/۷۱، الدارمی:۱۹۷۴، صحیح ابن حبان: ۸/۴۵۰، ۵۵۸۰۱،الطحاوی: ۳/۱۸۲، والشاشی:۱۱۶۰۔۱۱۶۱، مصنف ابن ابی شیبہ:۵/۳۹۸ وغیرہ میں بھی موجود ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں : الموسوعة الحديثية مسند احمد:۳۸/۵۶۱، امام ابوداؤد نے دوسرے اُستاد سے جو کچھ روایت کیا ہے، یہی کچھ امام سعید بن منصور بھی بیان کرتے ہیں ۔ [السنن سعیدبن منصور:۲۶۶۷] سنن ابوداؤد کی مذکورہ بالا حدیث کی سند ملاحظہ فرمائیں : حدثنا سعید بن منصور قال حدثنا عبد اللّٰه بن وہب قال أخبرني عمرو بن الحارث عن بکیر بن عبد اللّٰه بن الأشج عن ابن تِعْلیٰ نیز دیکھئے: سنن سعید بن منصور امام احمد بن حنبل نے اس حدیث کو شریح بن نعمان کے واسطے سے ابن وہب سے اس طرح بیان کیا ہے۔اس واقعہ کوبیان کرنے والے عبید بن تعلی طائی فلسطینی ہیں اور ان کے