کتاب: محدث شمارہ 334 - صفحہ 21
فقہ واجتہاد شیخ سلمان بن فہد العودۃ مترجم: حافظ محمد مصطفی راسخ شرعی ضابطے اورمناسک ِحج کی رخصتیں زیر نظر مضمون سعودی عرب کے نامور داعی شیخ سلمان بن فہد العودۃ کے کتابچے ’’اِفْعَلْ وَلاَ حَرَج‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے۔ اس کتابچہ میں شیخ موصوف نے عصر حاضر میں حجاج کرام کی مشکلات اورمسائل کو سامنے رکھتے ہوئے شریعت میں موجود سہولیات اور رخصتوں کو بیان کیاہے اور موضوع سے متعلقہ آیات، احادیث، آثار و اقوالِ سلف اور معاصر علماے کرام کے فتاویٰ جات کو جمع کردیا ہے۔ یہ کتاب منفرد اُسلوب کے ساتھ لکھی گئی ہے جس میں صاحب ِکتاب نے دیباچہ کے بعد درج ذیل موضوعات پر گفتگو کی ہے: 1.حج کے منافع 2.تکرار ِحج 3.(( اِفعل ولاحرج )) 4.ارکانِ حج میں آسانی(وقوفِ عرفہ اور طوافِ افاضہ وطہارت) 5.رمی میں آسانی (مقام، وقت، نیابت) 6.تحلل اور مبیت ِمنیٰ میں آسانی 7. 7.قربانی میں آسانی پھر ان موضوعات کے تحت کتاب و سنت، اقوال و آثار اور معاصر علماے کرام کے فتاویٰ جات سے ماخوذ سہولتوں اور رخصتوں کو تفصیل کے ساتھ بیان کیاہے۔ کتاب کے ابتدائی صفحات میں سعودی کبار علماء بورڈ کے سابق رکن شیخ عبداللہ بن عبدالرحمن بن جبرین، شیخ عبداللہ بن سلیمان بن مَنیع اور شیخ عبداللہ بن شیخ محفوظ بن بیہ کے مقدمات وتقریظات شائع کی گئی ہیں ۔ عصر حاضر میں اس موضوع کی اہمیت کے پیش نظر سعودی عرب کی وزارتِ مواصلات الاتصالات السعودية نے اس کتابچہ کو وسیع پیمانے پر مفت تقسیم کیا ہے۔ موضوع کی اہمیت کے پیش نظر اُردو ترجمہ پیش خدمت ہے جو شریعت کے ایک اہم مقصد پر مبنی ہے تاہم اس کتابچہ کی بڑے پیمانے پر اشاعت کے بعد سعودی عرب کے دیگر راسخ فکر علما میں ایک بحث نے جنم لیا کہ اگر حج کے بارے میں رخصتوں کی تلاش کا یہی رویہ اپنا لیا گیا تو اس سے حج جیسا اہم شعار حقیقی روح اور بنیادی ڈھانچے سے ہی محروم نہ ہوجائے، چنانچہ اس مضمون کے ردّ میں متعدد عرب علما نے وضاحتی مضامین تحریر کئے جن کی تلخیص آئندہ شمارہ میں ’’بجواب اِفعل ولا حرج‘‘ کے طور پر شائع کی جارہی ہے۔ جوابی وضاحت کو پڑھے بغیر زیر نظر مضمون سے استفادہ سنگین غلطیوں کا موجب ہوگا۔ (ادارہ) زیر نظر مضمون میں مسائل حج اوراس کی آسانیوں کو ذکر کیا گیاہے جس میں دورانِ حج پیش