کتاب: محدث شمارہ 333 - صفحہ 62
بیکٹیریا(Bacteria)کی افز ائش کے لیے اس جگہ پر پورے طور پر مدد گار ماحول پیدا نہیں ہو پاتا۔عام طورپر ماؤں کواس کا مشاہدہ بھی ہوتا ہے کہ بچے کی نسبت بچی زیادہ مقدار میں پیشاب کرتی ہے، لہٰذابچے کے پیشاب کے گرنے والے مقام پر صرف چھینٹے مار دینے سے اس ماحول کو مزید کمزور بلکہ بیکٹیریاکی افزائش و نموکے لیے بالکل غیر معاون بنا دیا جاتاہے جبکہ بچی کے پیشاب کے گرنے والے مقام پربیکٹیریاکے لیے ماحول کو غیرمددگار بنانے کے لیے اس کو دھونا ضروری ہو جاتا ہے۔ 2. مضرمواد کی مقدار میں فرق میڈیکل سائنس کی زبان میں پیشاب کے اندر موجود مواد مختلف قسم کے مرکبات ہیں، ان میں پانی کے علاوہ دیگر نامیاتی اور غیر نامیاتی نمکیات اور مختلف قسم کی پروٹین (Protiens) ہوتی ہیں ۔ پھر پرو ٹین اور دوسرے غذائی اجزا کی تھوڑ پھوڑ کے نتیجے میں کچھ زہریلے مرکبات بھی پیدا ہوتے ہیں ۔مثلاًاَمونیا(Ammonia)،یوریا(Uria)اور یورک ایسڈ(Urek Acid) وغیرہ۔ اور طبی سائنس میں یہ بات تسلیم کی جاتی ہے کہ ان مرکبات کی مقدار خوراک کی نوعیت کے ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔جب مرکبات کی مقدار پر خوراک کے اثرات پڑتے ہیں تو ان مرکبات کی توڑ پھوڑکی بنیاد پر پیدا ہونے والے زہریلے مادوں کو بھی زہریلے مرکبات کی اثر انگیزی منتقل ہو جاتی ہےپیشاب میں ان تمام مرکبات کے ارتکازکاانحصارخوراک پرہوتاہے۔مثلاًاگرخوراک میں پرو ٹینز اورکاربوہائڈریٹس(Carbohydrates)زیادہ ہوں گے تو زہریلے مادّوں کا ارتکاز بھی اسی رفتار سے بڑھ جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ فطری نظامِ مقدار اور بار بار چھاننے Filtrationکے متحرک نظام کی بنا پر وہ بچہ جو ابھی شیر خوار ہے، کے پیشاب میں زہریلے مادوں کا ارتکاز خطر ناک حد تک نہیں ہو پاتا۔ جبکہ شیر خوار بچی کے اندر فطری مادوں کے ساتھ ساتھ اس کے گردوں کے اندر ہونے والے Filtrationکے سست عمل کی بنا پرپانی کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور اس وجہ سے اس کے پیشاب میں زہریلے مادّوں کا ارتکاز بڑھ جاتا ہے۔فلٹریشن کا یہ عمل ایک سے زائد مرتبہ