کتاب: محدث شمارہ 333 - صفحہ 57
کے بارے میں مختلف حکم ہے جو ابھی ٹھوس غذا نہ کھاتے ہوں ۔بچی کے بارے میں احادیث سے حکم ملتا ہے کہ اس کا پیشاب ابتداے ولادت سے ہی دھویا جائے جبکہ بچے کا پیشاب ٹھوس غذا کھانے سے پہلے صرف چھینٹے مار کر پھیلا spreadکر دیا جائے ۔ اس سلسلہ میں حضرت اُمّ قیس رضی اللہ عنہ کے علاوہ حضرت عائشہ[1]،حضرت اُمّ کرز رضی اللہ عنہا[2]، حضرت امّ فضل رضی اللہ عنہا[3]اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے[4]بھی احادیث مروی ہیں ۔ ان احادیث میں سے حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا والی روایت کی علامہ عینی نے تضعیف کی ہے کیونکہ اس کے رواۃ میں سے لیث بن ابی سلیم ضعیف راوی ہے۔[5]اس کے علاوہ سب احادیث صحیح ہیں جبکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت امّ قیس رضی اللہ عنہا کی احادیث تو صحیحین میں مذکور ہیں، مزید برآں حضرت اُمّ فضل رضی اللہ عنہا کی حدیث بھی صحیح ہے۔ 1. حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کے الفاظ ہیں : (( إن رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کان یُؤتٰی بالصبیان فیبرک علیھم ویحنکھم فأُتي بصبي فبال علیہ فدعا بماء فأتبعہ بولہ ولم یغسلہ)) [6] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بچے لائے جاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مبارکباد دیتے اور گھٹی دیتے۔ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بچہ لایا گیا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پیشاب کر دیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا، اس پر ڈال / چھڑک دیالیکن اسے دھویا نہیں ۔‘‘ 2. اُمّ قیس رضی اللہ عنہ کی حدیث میں لفظ فأتبعہ کی بجائے فنضحَہ مذکور ہے۔[7] 3.حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت __ جس کو موضوع قرار دیا گیا ہی __ یہ ہے : (( یغسل من بول الجاریۃ ویُنَضَح من بول الغلام ما لم یَطعم))[8] 4.حضرت اُمّ فضل رضی اللہ عنہا کی روایت میں مذکر و مؤنث ہر دو بچوں کا تذکرہ ہے :