کتاب: محدث شمارہ 332 - صفحہ 215
ہے کیونکہ خیر کے معاملے میں غیر جانبداری کا رویہ ممکن ہی نہیں ۔ چنانچہ ہیومن رائٹس کے مطابق اصل تصورِ خیر آزادی یعنی ’خیر فرد کا حق ہونا ہے‘، دوسرے لفظوں میں اصل خیر تمام تصوراتِ خیر کا مساوی ہونا ہے۔ اس تصورِ خیر کے مطابق خیر فرد کی محض اس ’صلاحیت ‘ کا نام ہے کہ جو اسے اس کی ’ہر چاہت‘ حاصل کرسکنے کا مستحق بنا دے، ماورائے اس سے کہ وہ چاہت کیا ہے۔ [1]