کتاب: محدث شمارہ 332 - صفحہ 206
اسلامی نہیں بنایا جا سکتا، لہٰذا اسے اسلامی بنانے کی کوشش ہی فضول ہے۔ [1] جیسا کہ ہم نے تفصیل سے ذکر کیا کہ مغربی تہذیب کی فکری بنیادیں اسلام سے مختلف ہیں لہٰذا ان کا معاشی نظام بھی اسلام سے مختلف ہے۔ وہ ایک الگ دنیا ہے، الگ نظام ہے، اسے چھوڑیئے۔ ہماری اپنی ایک فکرہے، اپنی ایک تہذیب ہے، ہمارا اپنا ایک معاشی نظام ہے، ہمیں اپنی فکر اور اپنی ضرورت کے مطابق اپنے ادارے خود بنانے چاہئیں ۔ اجتہاد سے کام لینا چاہئے، تحقیق کرنی چاہئے۔ مغرب کو بھول جائیے، اسے رد کر دیجئے، اس کی نقالی چھوڑئیے۔