کتاب: محدث شمارہ 33 - صفحہ 42
ہشتاد و چہار ہجری فقیر محمدناصح..... باتمام رسانید۔ ‘‘ یہاں تک خط صاف نستعلیق ہے۔
اس کے بعد صفحہ ۷۵۰ سے صفحہ ۷۵۷ تک حضرت شاہ صاحب کے دستخطی اجازت نامے ہیں ۔ہر ہر کتاب کی الگ الگ اجازت ہے۔پوری سند کے ساتھ خط نہایت پاکیزہ ،کشادہ و صاف اور نسخ و نستعلیق کے درمیان ہے۔ روشنائی اب تک واضح ہے ۔اوّل اور آخر کاکچھ نمونہ دیا جاتا ہے۔
الحمد للّٰه الذي بنعمته تتم الصالحات.... اما بعد فان اخانا في اللّٰه عزوجل الفاضل الصالح الشيخ محمد بن شيخ پير بن الشيخ ابي الفتح.... قرا الجامع الصحیح..... وقرا علی ایضا اطرافا من سائر الکتب السنة ومن موطا الامام مالك بن انس ومن ...... ومن.... فاجزت له ان يردي ان كل ماصح عنده انه من مروياتي..... كتبه بيده الفقير الي رحمة اللّٰه الكريم الودود ولي اللّٰه احمد بن عبدالرحيم بن وجيه الدين بن معظم..... العمري نسبا الدھلوي ولھنا الاشعري عقيدة الصوفي طريقه الحنفي عملا والحنفي الشافعي تدريسا خادم التفسير والحديث والفقه والعربية والكلام وله في كل ذلك تصانيف والحمدللّٰه اولاواخرا..... كان يوم الثلثاء الثالث والعشرين من الشوال (كذا)سنة١١٥٩۔
ان اجازت ناموں کے بعد کتب خمسہ کی کچھ حدیثیں (اطراف) درج ہیں اور ص۷۷۱ تا ص۸۰۷ تک شاہ صاحب کی تالیف (الفضل المبین فی المسلسل من حدیث النبی الامین) ہےجو شیخ پیر محمد کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے۔
آخر میں پھر ایک اجازت نامہ ہے جو شاہ صاحب کے دست خاص کا لکھا ہوا ہے۔ مختصر ہونے کے باعث اس کا عکس لینا مناسب معلوم ہوا۔خط کی شان اور زبان کی حلاوت یکساں ہے صرف اس کے حروف کچھ اُڑے ہوئے ہیں ۔سیاہی اپنی رونق کھو رہی ہے ۔ممکن ہے عکس کے پڑھنےمیں کچھ دشواری ہو۔اس لیے یہ مختصر اجازت نامہ یہاں بھی درج کردیا جاتا ہے.... اس تعارف کا اس سے بہتر کاتمہ اور کیا ہوسکتا ہے۔
الحمدللّٰه قرا علي ھذه الرسالة كلھا صاحب النسخة اخونا الصالح الشيخ محمد احسن اللّٰه تعاليٰ اليه و اصلح حاله فاجزت له روايتھا عني علي ان فيھا بعض شئ من الخلل في خبط الاسماء لا سيما اسما المغاربة لم نتضرغ لتصحيحها ساعتنا ھذا وعسي ان يسير اللّٰه تعاليٰ لنا ذلك في الزمان المستقبل۔
كتب ھذا السطور مولفھا الفقير ولي اللّٰه عفي عنه اوائل محرم سنة ١١٦٠ اخر الساعة من يوم الجمعه والحمدلله تعاليٰ اولا واخرا وظاھراو باطنا۔
٭٭٭