کتاب: محدث شمارہ 33 - صفحہ 40
انتخاب ،
عکس تحریر حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی رحمہ اللہ
تعارف
(از جناب مولانامسعود عالم صاحب ندوی مرحوم کٹلا گر خدا بخش لائبریری پٹنہ)
مقابل کے صفحہ پر حضرت شاہ صاحب کی جس تحریر کا عکس ہے اس کے متعلق چند سطریں پیش خدمت ہیں :
ہمارے یہاں مشرقی کتاب خانہ پٹنہ (خدابخش لائبریری) میں صحیح بخاری کا ایک مکمل نسخہ شیخ محمد بن شیخ پیر محمد بن شیخ ابوالفتح بلگرامی کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے۔ یہ نسخہ اس لحاظ سےبہت قیمتی ہے کہ یہ شاہ صاحب کے حلقہ درس میں استعمال ہوا ہے اور اس پر ان کے دست خاص کا لکھا ہوا اجازت نامہ ثبت ہے نیز شاگرد (محمد بن پیر محمدیہ پورا نسخہ جن کالکھا ہوا ہے) کے آخری نوٹ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ استاد کی نگرانی میں شاگرد نے اس کی تصحیح کی تھی۔مزید برآں شاہ عالم بادشاہ(۱۱۷۳۔۱۲۲۱ھ) کے حکم سے ۱۱۸۴ھ میں کسی محمدناصح صاحب نے نسخہ کی مزید تصحیح کی اور اعراب لگایا۔یہ اجمالی خاکہ تھا۔نسخہ کی اہمیت کے پیش نظر تھوڑی تفصیل اور دستخطی تحریروں کے کچھ نمونے دیے جاتے ہیں ۔
صحیح بخاری کا یہ نسخہ دو جلدوں میں ہے پہلی جلدمیں ۲۷۰ ورق ہیں ۔ دوسری جلد میں ۴۰۴ ورق (۸۰۸ صفحات) میں کتاب صفحہ ۷۴۹ پر ختم ہوجاتی ہے۔اسی صفحہ کے آکر میں شیخ محمد بن پیر محمد کی مندرجہ ذیل دستخطی تحریر ہے۔
ثم الكتاب الجامع الصحيح اللامام..... محمد بن اسماعيل..... الجعفی البخاری فی المسجد الجامع الفیروزی علی ساحل نھرا الجوت فی محروسة الدھلي (كذا) يوما الاربعاء سادس شعبان المعظم في سنة ١١٥٩.... بيد احقر العباد شيخ محمد بن شيخ پير محمد...... مع قراءته من الاوّل الي الاخر و تصحيحه مرة بعد اخري في خدمة قدوة علماء الزمان...... الشيخ ولي الله العمري ۔ الخ
اسی صفحہ کے حاشیہ پر محمد ناصح کی تحریر یہ ہے۔
بحمداللہ...... تصحیح و اعراب صحیح بخاری بحکم اقدس حضرت شاہ عالم بادشاہ ..... درسنہ یکہزار و یک صد و