کتاب: محدث شمارہ 33 - صفحہ 39
۹۔ رسالہ صدر الدین شیرازی: آٹھ رسالوں کا مجموعہ ہے۔ ۱۰۔ الرسالۃ العرشیہ: مسئلہ معاد پر رسالہ ہے شیخ احمد احسائی بانی فرقہ شیخی نے اس کی شرح لکھی ہے۔ ۱۱۔ شرح اصول السکاکی ۱۲۔ المبداء والمعاد:ایک حصہ ربوبیات اور دوسرا حصہ نفس کے موضوع پر ہے۔ ۱۳۔ اسرار الآیات و انوار البنات ۱۴۔ الواردات القلبیہ ۱۵۔ کسر اصنام الجاہلیہ ۱۶۔ شرح اصول کافی: شیخ کلینی کی کتاب ’’اصول کافی‘‘ کےایک حصہ کی شرح ہے ۱۷۔ مشاعر: شیخ احمد احسائی نے’’مشاعر‘‘ کی بھی شرح لکھی ہے۔ تلامذہ ملّا صدر الدین شیرازی کے تلامذہ میں مندرجہ ذیل افراد نہایت نمایاں ہیں : مّلا محسن فیض کاشانی(م۱۰۹۱ھ) مولانا عبدالرزاق لاہیجی مآخذ ۱۔ تاریخ ادبیات ایران ص ۱۰۷۔۱۰۸ ۲۔ Aliterary History of Persia براؤن ۳۔ حکمائے اسلام ج۲ ... عبدالسلام ندوی ۴۔ تذکرہ شاہ ولی اللہ... مناظر احسن گیلانی ٭٭٭