کتاب: محدث شمارہ 33 - صفحہ 35
ذرائع آمدورفت جامعہ کی طرف سے طلبہ کے لیے ہوسٹل سے شہرتک آمدورفت کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے جن کے ذریعہ طلبہ صبح و شام اور دوپہر کو شہر سے جامعہ اور جامعہ سے شہر آسکتے ہیں ۔ ماہانہ وظائف جامعہ کی طرف سے ہر طالب علم کو ماہانہ وظیفہ ملتا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے: (الف) دونوں کالجوں کے ہر طالب علم کے لیے تین سو ریال ماہانہ (ب) شعبہ عربی، مڈل سکول اور سیکنڈری سکول کے ہرطالب علم کے لیے ڈھائی سو ریال ماہانہ حرف آخر یہ تمام خدمات اور سہولتیں پورے عالم اسلامی کےنوجوانوں کوبلا استثنا پیش کی جاتی ہیں ۔اس کا واحد محرک اس فرض کی ادائیگی ہے جو مسلمان کی خیرخواہی کیلئے دینی رشتے کی بنا پر جامعہ پر عائد ہوتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی مقصود ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اسلامی ثقافت و تہذیب کےاثرات زیادہ سے زیادہ دنیا کے اطراف و اکناف میں پھیل سکیں اور نوجوانوں کا ایسا گروہ تیار ہوسکے جو پوری یکسوئی کےساتھ دعوت و تبلیغ کے میان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب کچھ عملی شکل ہے۔اس تضامن اسلامی (اسلامی ممالک کے اتحاد و تعاون) کی جس کے جھنڈے کو بلند کرنےکی سعادت جلالۃ الملک فیصل بن عبدالعزیز سرپرست اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ اور خادم الحرمین الشریفین کو حاصل ہے۔ اللہ تعالیٰ جلالۃ الملک کو ہر قسم کی آفتوں اور فتنوں سے حفاظت میں رکھے اور ایسے کارنامے انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے جو بارگاہ الہٰی میں مقبول اور پسندیدہ ہوں ۔واللّٰہ الموفق۔ ایندعا از من و از جملہ جہاں آمین باد ٭٭٭