کتاب: محدث لاہور 329 - صفحہ 16
میں اس وقت منظر نامہ یہ ہے کہ: 1. یہودیوں کے ساتھ مل کر امریکہ پچھلی ڈیڑھ دہائی سے یہ فیصلہ کر چکا ہے کہ عالم اسلام کی ابھرتی ہوئی طاقتوں کو نہ صرف پر امن سازشوں کے ذریعے بلکہ قوت سے بھی ملیا میٹ کر دینا ہے تاکہ اسلام کی نشاۃِ ثانیہ کا راستہ روکا جا سکے۔ اور یہ کوئی نئی بات نہیں ، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں تو وہ پہلے دن سے کر رہے ہیں اور ان کی اسلام اور مسلم دشمنی کا گواہ خود قرآن کریم، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح احادیث اور اُمت کی پوری تاریخ ہے۔ صلیبی جنگوں ، عالم اسلام پر حملہ کر کے اسے غلام بنانے، ان کے اجتماعی ادارے تباہ کر کے اور ان کی مغربی فکر و تہذیب کے مطابق تجدید کر کے مسلمانوں کے دل و دماغ فتح کرنے اور اُنہیں اپنی فکر و تہذیب کا رسیا بنانے، پھر مجبوراً مسلم ملکوں کو تھوڑی بہت آزادی دے کر مسلم حکمرانوں کا اپنا کاسہ لیس بنانے، اُنہیں مسلم عوام سے لڑانے اور اُنہیں سیاسی، معاشی، سماجی طور پر کمزور اور غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کے تسلسل میں جب اُنہوں نے دیکھا کہ ان کی ساری رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود کچھ مسلمان ملک بیدار ہو گئے ہیں اور مضبوط ہو گئے ہیں تو اُنہوں نے قوت استعمال کرنے اور اُبھرتے ہوئے مسلم ممالک کو تباہ و برباد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پہلی باری عراق کی تھی، دوسرا ہدف افغانستان بنا اور اب تیسری باری پاکستان کی ہے۔ یہاں امریکہ پہلے فوج کو بر سر اقتدار لایا پھر حکمران آرمی جنرل کو جیب میں ڈال کر افغانستان کا تورا بورا بنایا، پھر جب وہ انتہائی غیر مقبول ہو کر کام کا نہ رہا تو ایک ’جمہوری حکومت‘کو آگے لانے کے لئے سیکولر پی پی پی اور آمر میں سمجھوتہ (NRO) کروایا اور اب پی پی پی کی حکومت امریکہ آلہ کار کے طور پر کام کر رہی ہے اور فوج بھی امریکہ اور حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔ گویا اگر یہی حالات جاری رہتے ہیں تو پاکستان کی سالمیت شدید خطرے میں ہے اور پاکستان کے موجودہ سیاسی اور فوجی حکمران خود اس کے وجود کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں ، الا یہ کہ اللہ تعالیٰ اپنی مشیت سے کوئی راستہ نکالیں۔ 2. پاکستان کو کمزور کرنے، توڑنے اور اس کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنے کے لئے یہ بھی امریکہ حکمتِ عملی کا حصہ ہے کہ نیٹو فورسز کے دباؤ کے ساتھ ساتھ اس نے نہ صرف پاکستان کے اندر اپنے ڈرون طیاروں سے حملے شروع کر رکھے ہیں بلکہ امریکی سی آئی اے، بھارتی را،