کتاب: محدث شمارہ 328 - صفحہ 69
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک سے مطابقت دیکھی جائے۔ اگر ہو جائے تو وہ واقعی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اگر نہ ہوسکے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں ، کیونکہ شیطان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمثیل میں نہیں آسکتا۔ کسی اور شکل میں آ کر لفظاً دھوکہ تو دے سکتا ہے کہ یہ نبی ہیں جیسے کہ مرزا قادیانی نے خود کو مسیح علیہ السلام باور کروانے کی کوشش کی، وہ مسیح علیہ السلام کی شکل اختیار نہ کرسکا، لیکن لوگو ں کو مسیح علیہ السلام کا دھوکہ تو دیتا رہا۔ واللہ اعلم بالصواب!