کتاب: محدث شمارہ 328 - صفحہ 126
فروری 2008ء کے ’ محدث ‘ میں اربعین کے موضوع پر تحریر کیے جانے والے کتابچوں کی جامع فہارس بھی شائع کی گئیں تھیں ۔ اختصار کے پیش نظر بعض اوقات مقالہ کے نام میں معمولی تبدیلی بھی کرنی پڑتی ہے ، ایسے ہی اس فہرست میں P سے مراد پی ایچ ڈی کے مقالات اور سٹار ٭ کا نشان ایم فل کے مقالہ کو ظاہر کرتا ہے جب کہ باقی مقالات ایم اے کے ہیں ۔ع کا حرف عربی مقالات کی علامت کے طور پر درج کیا گیا ہے ۔ آخر میں شعبہ جات کے مختصر نام دیے گئے ہیں ، جن کا مکمل نام فہرست کے آخر میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔ [مرتب] راقم نے اس فہرست کی مزید افادیت کے لیے اس کو ذیلی موضوع بندی بھی کر دی ہے ، اور تمام مقالات کو اس موضوع بندی کے مطابق تقسیم کرنے کے کی کوشش کی ہے ، جس کے بعد ایک موضوع کے مختلف پہلو اور اس میں ہونے والے کام کا جائزہ لینا مزید آسان ہو گیا ہے ۔(حسن مدنی ) نام محقق موضوع تحقیق شعبہ /جامعہ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلو احمد شکیب ارسلان Management in Islam. Study of Holy Prophet Era. علومِ اسلامیہ، پنجاب امت القادر ہاشمی اصلاح و تعمیر معاشرہ کا نبوی طریق علومِ اسلامیہ، پنجاب امتیاز احمد خطباتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے متون ومقامات کی تحقیقP عربی، پنجاب ارم الیاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے خواتین کی اسلام کی بیعت علومِ اسلامیہ، پنجاب بلال خان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا تمثیلی اُسلوبِ بیان [مشکوٰۃ المصابیح کی روشنی میں ]٭ زکریا، ملتان بلال خان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا تمثیلی اُسلوبِ بیان [مشکوٰۃ المصابیح کی روشنی میں ]P زکریا، ملتان راحیلہ رحمان سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص و انفرادیت علومِ اسلامیہ، پنجاب رضیہ سلطانہ سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کی روشنی میں علومِ اسلامیہ، پنجاب زینت رشید مواخات و میثاق مدینہ کے تناظر میں اصلاحِ معاشرہ [سیرت النبی کے حوالے سے]P معارفِ اسلامیہ، کراچی سلمیٰ ناہید ارہاصات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا تحقیق مطالعہ علومِ اسلامیہ، پنجاب عاشق مصطفی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی علومِ اسلامیہ، پنجاب عطیہ برکت معمولاتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسرار و حکم تحقیقی مطالعہ عربی، پنجاب عماد حبیب عصر حاضر میں سیرتِ طیبہ کی اہمیت و ضرورت اسلامیات، بلوچستان