کتاب: محدث شمارہ 326 - صفحہ 65
سفارشات کے بعد بے چینی اس قدر پھیل گئی کہ’ جیو ٹی وی چینل‘ نے اپنے پروگرام ’عالم آن لائن‘ میں ملک بھر کے ممتاز علماکو مدعو کرکے ان سے مختلف سوالات کئے ، جن کے جواب میں
’’ممتاز عالم دین اور’ مرکزی رؤیت ِہلال کمیٹی‘ پاکستان کے چیئرمین پروفیسر مفتی منیب الرحمن نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اگر اسلامی نظریاتی کو نسل کی سفارشات کو اہمیت دیتے ہوئے اُنہیں نافذ کر نے کی کوشش کی تو علما پورے ملک میں بھرپور تحریک چلائیں گے اور شریعت کے تحفظ کے لئے ہر آئینی، قانو نی اور اخلاقی اِقدام بلاکسی تامل اُٹھائیں گے۔ جیو کے معروف پروگرام ’عالم آن لائن‘ میں اسلامی نظریاتی کونسل کی متنازعہ سفارشات پر ممتاز اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو فی الفور تحلیل کیا جائے اور اسلام کو سمجھنے اور اس کی تعلیم دینے والوں کو اس اہم آئینی ادارے کا رکن بنایا جائے۔
اُنہوں نے زور دیکر کہا کہ موجو دہ اسلامی نظریاتی کو نسل دراصل پرویز مشرف کا لگایا ہوا پودا ہے اور اس کی سفارشات سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ایک متو ازی شریعت قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اگر حکومت نے بروقت اس کا توڑ نہ کیا تو باجوڑ اور مالاکنڈ میں اُٹھنے والی لہر پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
’جامعہ بنوریہ العالمی‘ کے مہتمم اور ممتاز عالم دین مفتی محمد نعیم نے کہا کہ اسلامی امور میں پی ایچ ڈی کرنے والے ہر شخص کے بارے میں یہ تصور کرلینا کہ وہ اسلامی اُمور کا بھی ما ہر ہے، صریحاً غلط ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کو نسل میں شامل تمام افراد نااَہل ہیں جن کا کام صرف تنخواہیں لینا اور مرا عات حاصل کرنا ہے، اُنہیں نہ دین کی سمجھ ہے، نہ دنیا کی۔
جمعیت علماے اسلام کے رہنما مولانا اسعد تھانوی نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو براہِ راست شریعت سے متصادم قرار دیتے ہوئے اسے ایک انتہائی غیر معقول اقدام قر ار دیا۔
’جمعیت اہل حدیث پاکستان‘ کے سربرا ہ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ مجھ سے اسلامی نظریاتی کونسل کے ایک رکن نے کہا کہ ہم نے ایسی کوئی سفارشات پیش نہیں کی ہیں اور میڈیا والے یونہی بات کا بتنگڑ بنادیتے ہیں لیکن وہیں پر موجود اسلامی نظریاتی کونسل میں کام کرنے والی ایک اہم شخصیت نے کہا کہ موصوف جھوٹ بول رہے ہیں ، یہ سارا کیا دھرا اِن ہی کا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا مگر جب اَراکین ہی اتنے جھوٹے ہوں تو