کتاب: محدث شمارہ 326 - صفحہ 118
تعارف شخصیات مولاناسعیداحمد جلال پوری
اسلای نظریاتی کونسل کے چیئر مین ؛ ایک تعارف
کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مسعود کا تعارف، عقائد و نظریات ،فکر اور فلسفہ
گزشتہ چند روز سے قومی میڈیا میں اسلامی نظریاتی کونسل کی تازہ سفارشات زیر بحث ہیں ۔ اس سے پہلے بھی کونسل کے چیئر مین جناب خالد مسعود صاحب کے بعض بیانات پر بڑی لے دے ہوتی رہی ، اس سفارشات اور بیانات پر تبصرہ اور تنقید بھی لگا تار شائع ہو رہی ہے اس لیے ضروری تھا کہ ان کی فکری شخصیت کی ایک جھلک دکھا دی جائے کیونکہ عوام پاکستان کی طرح عموماً لکھے پڑھے حضرات بھی جناب چیئرمین کی شخصیت ،ان کے علم و فضل ، فہم و فراست اور عقائد ونظریات سے ناآشنا ہیں۔ بلاشبہ اگر وہ ان کی قد آور شخصیت ان کی مادر علمی ،تربیت گاہ اور ان کے اساتذہ سے آگاہ ہوتے تو انہیں کونسل کی پیش کردہ سفارشات کا پس منظر سمجھنے میں زیادہ آسانی ہوتی ۔
ہمارے خیال میں کسی شخصیت کی شرافت ودیانت اور عقائد و نظریات کو پرکھنے کا بہترین ذریعہ اس کا خاندانی پس منظر اور اس کے اساتذہ علم وفن اور ان کی مادر علمی یعنی درس گاہ کا تعارف ہے۔ چنانچہ اگر کسی شخص کے اساتذہ ملحد بے دین ہوں یا اس کی تربیت گاہ میں الحاد و زندقہ کی تعلیم و تربیت دی جاتی ہو ، تو ان اساتذہ اور تربیت گاہ سے اخذ و استفادہ کرنے والے کسی ’محقق‘ سےمسلمانوں کو خیر کی توقع رکھنا یا ان کی خلاف اسلام سرگرمیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا اور چیخنا چلانا نہ صرف عبث ہے بلکہ لائق صد ماتم ۔ اسی مقصد سے جناب ڈاکٹر خالد مسعود کےعقائد و نظریات اور ان کی فکری پروار اوران کے اساتذہ علم و ہنر کا کچھ تعارف پیش خدمت ہے ۔
پیش نظر تعارف اور عقائد ونظریات ڈاکٹر خالد مسعود کے اس انٹرویو سے ماخوذ ہیں جو انہوں نے روزنامہ’جنگ‘ کراچی کے ایک نمائندہ کودیا اور سنڈے میگزین ۲۸/۲۰۰۷ء