کتاب: محدث شمارہ 325 - صفحہ 54
مؤاخذے کاسامناکرنا پڑا تو اپنی آخری تقریرمیں من جملہ دیگر بے بنیاد دعوؤں کے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس نے ہرفیصلہ محض قومی مفاد کے لئے کیا، اپنی ذات کے لئے نہیں ۔ حیرت ہے کہ یہ بات قوم اور پوری دنیا کے سامنے کہتے ہوئے اُسے یہ خیال بھی نہ آیا کہ اس کی اس بات کی بڑی آسانی سے تردید کی جاسکتی ہے۔ اگرچہ وہ خود اس بات کا اعتراف کرچکا تھاکہ ۲/نومبر کااس کااقدام ماوراے آئین تھا۔ اسکے باوجود اپنی آخری تقریر میں بڑے دھڑلے سے پرویز مشرف نے کہا کہ اس نے کوئی ایسا Misconductنہیں کیاکہ جس کی بنیاد پر اس کا مؤاخذہ کیا جائے۔ گویاآئین کی دھجیاں بکھیرنا اُس کے نزدیک بازیچۂ اطفال تھا۔کیاکوئی شخص بقائم ہوش و حواس ایسی باتیں کرسکتا ہے؟ کیاصدارت پر فائز کسی شخص کو اس طرح کی باتیں زیب دیتی ہیں ؟
۱۷/ اگست ۲۰۰۸ء کے اخبارات نے رپورٹ کیا کہ حکمران اتحاد نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف چارج شیٹ (فردِ جرم) مرتب کرلی ہے اور اس میں تیس سے زیادہ الزامات کو شامل کیاگیاہے اور اس کی ضخامت ۲۰۰ صفحات سے بھی زیادہ ہے۔مگر جونہی مشرف نے مستعفی ہوکر گوشہ عافیت میں پناہ لی، اس کاذکر ہی گول کردیاگیا۔ لوگ منتظر تھے کہ اس کی تفصیلات منظر عام پر لائیں جائیں مگر اسے ایک ’خفیہ دستاویز‘ کی حیثیت دے کر چھپا دیاگیا اور اُلٹاآصف علی زرداری نے بیان داغ دیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو Indemnity (معافی) دینے کے لئے پارلیمنٹ میں بل لایاجائے گا۔
یقین نہیں آیا کہ یہ وہی آصف علی زرداری ہے جس نے ۲/ ستمبر ۲۰۰۰ء کو بیان دیاتھا کہ ’’پرویز مشرف نے امریکہ سے ملنے والی سالانہ امداد سے ہرسال صرف ۲۵ کروڑ ڈالر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال کئے ہیں ، باقی ۷۵ کروڑ ڈالر سالانہ خورد برد کئے ہیں ، ہم اس کاحساب لیں گے۔‘‘ اگر آصف علی زرداری کا بیان درست ہے تو گذشتہ چھ سالوں میں خوردبرد کی جانے والی رقم تین ارب ۷۵ کروڑ ڈالر بنتی ہے، اسے روپوں میں منتقل کریں تو یہ تین کھرب روپے سے زیادہ کی رقم ہوگی۔ جاننا چاہئے کہ اتنی بڑی خورد برد کا الزام لگانے والے صاحب اب خود صدرِ مملکت ہیں اور الزام علیہ سابق صدر ہیں مگر پاکستان میں ابھی تک موجود ہیں ؟ کیا یہ محض ایک بے بنیاد الزام تھا؟ اگر ایسا تھا تو کیایہ مناسب نہ تھا کہ آصف علی زرداری صدارت کاحلف اُٹھانے سے پہلے پرویز مشرف اور قوم سے اس کی معافی مانگتے؟ اگر اس الزام میں ذرّہ برابر بھی صداقت ہے تو پھر یہ معافی کا اعلان کیامعنی رکھتا ہے؟ یہ کیسا سنگین مذاق ہے جو
[1] ابوداؤد،السنن، ص۷۲۵،حدیث نمبر۵۱۶۲
[2] ایضاً،ص۷۲۵،حدیث نمبر ۵۱۵۹
[3] ابن ہشام،السیرۃ النبویۃ(مطبعہ مصطفی البابی حلبی ،مصر)۴؍۲۹۸ تا۳۰۱