کتاب: محدث شمارہ 324 - صفحہ 62
کتاب: محدث شمارہ 324
مصنف: حافظ عبد الرحمن مدنی
پبلیشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور
ترجمہ:
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
فکر و نظر
مشرف کی رخصتی اور مسائل میں سلگتا پاکستان!
۹ برس بعد آخر کار پاکستان سے ایک تاریک عہد کی علامت نیست ونابود ہوگئی۔ ان سالوں میں پاکستان عالمی، سیاسی، داخلی اور معاشرتی غرض ہر حوالے سے کن آزمائشوں اور عدم استحکام کا شکار رہا، اس کا جائزہ اور تبصرہ تاریخ اور احوالِ اُمم کا نامہ نگار گاہے بگاہے کرتا رہے گا۔ پاکستان کے وجود پر’روشن خیال‘ لیکن درحقیقت تاریک تر دور میں جو عبرت آموز داغ موجود ہیں ، ان کی کسک آج بھی ہر باشعور پاکستانی اپنے قلب میں محسوس کرتا ہے۔’سب سے پہلے پاکستان‘ سے معنون اس دورِ حکومت میں کتنے فرزندانِ پاکستان نے اپنے خون کے نذرانے دیے، خون آشام فضا کا ہر لمحہ پاکستانی ماں سے ان کے جگر گوشوں کا خراج مانگتا رہا اور پاکستان برسر پیکار نہ ہوتے ہوئے بھی جنگ جیسی الم ناک صورتحال سے دوچار رہا۔ حکومت ِوقت نے اپنی رٹ قائم کرنے کے نام پرگویا عوام پاکستان کی جان ومال سے کھیلنے کا لائسنس حاصل کرلیا اور ظلم وبربریت کا یہ تسلسل ہنوز تھمنے میں نہیں آرہا !!
اپنے د ورِ اقتدار میں روشن خیالی کے نام پراُس نے قوم کو ایسے رستوں پر ڈال دیا جس کی منزل ہلاکت اور تنزل کی اتھاہ گہرائیوں کے سوا کچھ نہیں ۔ نظامِ تعلیم کی اصلاح کے نام پر اسلام کو مسخ کرنے اوراُمت ِمسلمہ سے ہمارا ناطہ توڑنے میں اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ افغانستان کی مسلم حکومت امریکہ نے اس کے والہانہ تعاون کے بل بوتے پر تاراج کردی، ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کو اس کے انٹیلی جنس رپورٹوں اور پاکستان میں امریکی بیسز کی فراہمی کی بنا پر شہید کردیا گیا۔ پرویز مشرف کی ہی غلامانہ پالیسیوں کی بدولت صوبہ سرحد کے قبائلی علاقوں میں امن وسکون غارت کرکے ایک تسلسل سے فوجی آپریشنز شروع کردیے گئے جس کے ردّ عمل میں ملک بھر میں دہشت گردی کی آگ پھیل گئی اور ہزاروں افراد نے خود کش بم دھماکوں کی صورت میں پوری قوم کو دہشت وبربریت کا شکار کردیا۔ پاکستان کے شہروں اور گلیوں میں
[1] ڈائریکٹر مسند ِسیرت، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور
ابن منظور، ابوالفضل جمال الدین محمد بن مکرم،لسان العرب(دارِ صادر،بیروت) ۱۱/۴۳۰
[2] صدیقی، محمد عبدالحفیظ، برصغیر پاک وہند میں اسلامی نظامِ عدل(ادارہ تحقیقاتِ اسلامی، اسلام آباد)ص۹
[3] (i) Edward William Lane, An Arabic English Lexicon, 1/1972(ii) Hans Wehr A Dictionary of Modern Written Arabic, p.596
[4] دکتور إبراہیم ورفقائہ، المعجم الوسیط(مکتبہ علمیہ ،تہران)۲،۱/۵۸۸
[5] المائدۃ:۹۵
[6] ابوالفضل،جمال الدین احمد بن مکرم ،لسان العرب(دارِ صادر،بیروت) ۹/۸۳
[7] الازہری، ابومنصور بن احمد، معجم تہذیب اللغہ: ۳/۲۳۵۸؛الجوہری ،الصحاح(دارالکتب العربی، مصر) ۴/۱۴۳۶