کتاب: محدث شمارہ 323 - صفحہ 80
کتاب کی ورق گردانی سے ایک خطیب کو وہ سب کچھ مل سکتا ہے جو اسے کسی بھی خطبہ میں اپنے سامعین کو مؤثر انداز مین تبلیغ وتعلیم کے لئے درکار ہے، اس قیمتی مواد کو کوئی بھی خطیب اپنے انداز میں ڈھال کراپنی بات کو عوام الناس کے دلوں میں بخوبی بٹھا سکتا ہے۔ اس کامیاب کاوش پر مصنف مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ تقبل اﷲ سعیہ وبارک في جہودہ
تاہم کتاب کے آئندہ ایڈیشن میں درج ذیل باتوں کا اہتمام مزید فنی تحسین اور افادیت میں غیرمعمولی اضافہ کا موجب ہوسکتا ہے:
1. احادیث کی تخریج میں بعض جگہوں پر صرف متفق علیہ یامسلم،بخاری لکھ دیا گیا ہے،لیکن اس کی ترقیم وغیرہ درج نہیں کی گئی، مناسب ہوگا کہ ہر حدیث کے مکمل حوالہ جات بمعہ ترقیم بھی درج کردیے جائیں ۔
2. برصغیر کے خطبا و واعظین اکثر احادیث کی ترجمہ شدہ کتب سے استفادہ کرتے ہیں لہٰذا آئندہ ایڈیشن میں کتب ِستہ کی احادیث کا حوالہ اگرکتاب اور باب کے ساتھ ذکر کر دیا جائے توخطبا ترقیم کے اختلاف سے بچتے ہوئے مطلوبہ عبارت تک جلد پہنچ سکتے ہیں ۔
3. جس طرح احادیث کی صحت پر حکم درج کیے گئے ہیں ، اگر آثار واقوال کی صحت کا بھی اہتمام کر دیا جائے تو ان اقوال وآثار کو بھی اعتماد کے ساتھ بیان کیا جاسکتا ہے۔
4. کتاب کے آخر میں کتاب میں درج شدہ تمام حوالہ جات کی کتب کو طباعت کے مقام وسال کے ساتھ درج کر دیا جائے تاکہ قاری کو حوالے کا مصدر ڈھونڈنے میں آسانی ہو۔
غرض خطبات کا یہ مجموعہ دینی لٹریچر میں ایک قابل قدر اضافہ ہے، اور ہر خطیب کو اسے اپنی ذاتی لائبریری میں رکھنا چاہئے۔ یہ مجموعہ پاکستان میں ان مقامات سے مل سکتا ہے:
1. جمعیۃ المناہل الخیریۃ: نزد جامع مسجد اتحاد المسلمین (اہلحدیث)
میر سٹریٹ گل روڈ گوجرنوالہ فون نمبر:3733934۔055
2. مؤسسۃ الفرقان الخیریۃ:مکان نمبر۵۶/اِی،کینال روڈ یونیورسٹی ٹاؤن، پشاور فون نمبر:5705687۔091
3. جامعۃ دار الحدیث رحمانیۃ : چونگی نمبر ۱۴، ملتان
4. رانا طاہر محمود ،لاہور فون نمبر:4237720۔0333
5. جامعۃ محمدیۃ للبنین والبنات،Tایریا کورنگی نمبر۲، کراچی
مولانا ارشد علی فون نمبر :2005291۔021