کتاب: محدث شمارہ 322 - صفحہ 25
اور معلّمات کی تربیت کا پہلا کورس مکمل کراتے ہوئے اس میدان میں پہل کردی ہے۔ ان عظیم مقاصد کی تکمیل کے لئے ایسے تربیتی کورسز کے انعقاد سے ہماری درسگاہوں کی بہتر تعمیر و ترقی کے راستے کھلیں گے اور ان کے فضلا کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر زیادہ پذیرائی حاصل ہوگی۔ ان کورسز کے انعقاد کیلئے موجودہ حکومت اور جامعۃ الدُّوَل العربیۃ (عرب لیگ) سے مناسب مالی اور فنی امداد بھی لی جاسکتی ہے… ان شاء اﷲ تعالیٰ