کتاب: محدث شمارہ 322 - صفحہ 22
اِہْدِنَا آپ ہماری رہنمائی کریں ہَدٰی یَہدِي ہُدًی رہنمائی کرنا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ سیدھی راہ وہو سبیل الأنبیاء والمرسلین
أَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ جن پر تو نے انعام کیا أنْعَمَ یُنْعِمُ إنْعَامًا انعام کرنا
غَیْرِ وہ لوگ نہیں الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ جن پر غضب ہوا
الضَّالِّیْنَ گمراہ لوگ آمِیْن قبول فرما
۲۔ ترجمۃ الآیات:پھر معلم جماعت کو اپنی مقامی زبان میں ترجمہ پڑھائے گا اور زیر تعلیم بچوں کے معیار کے مطابق اس کی تشریح کرے گا۔
۳۔ المناقشۃ :
التمرین الأول: اب تیسرے مرحلے پر معلم تختۂ سیاہ پر سورہ فاتحہ کے بارے میں عربی میں درج ذیل سوالات لکھے گا جنہیں طلبہ مناسب آواز سے پڑھتے ہوئے اپنی کاپیوں میں درج کریں گے :
۱۔ لمن الحمد؟ (الحمد ﷲ) ۲۔ من ربُّ العالمین؟
۳۔ من رب الإنسان؟ ۴۔ من ربّ الحیوان؟
۵۔ من رب السَّمٰوات؟ ۶۔ من رب الأرض؟
۷۔ من الرحمٰن؟ ۸۔ من الذي یرحم کل شيئ؟
۹۔ من الرحیم؟ ۱۰۔ من الذي یرحم دائمًا وأبدًا؟
۱۱۔ من نعبد؟ ۱۲۔ من نستعین؟
۱۳۔من یہدینا الصراط المستقیم؟ ۱۴۔ من یجیب دعائنا؟
سوالات کی تحریر سے فراغت کے بعد معلم جماعت کو ان کے عربی میں جواب دینے کی مشق کرائے گا اور حسب ِضرورت ان کی مدد بھی کرے گا۔ بعد میں بچے سوال وجواب کی اس مشق کو اپنی کاپیوں میں حل کرکے لائیں گے جنہیں معلم چیک کرکے ضروری تصحیح کرے گا۔
التمرین الثاني: اب معلم طلبہ سے کہے کہ وہ اپنی کاپیوں میں الحمد ﷲ کی طرح کے عربی میں دس جملے لکھیں ، مثلاً