کتاب: محدث شمارہ 322 - صفحہ 21
کی آسان عربی زبان میں سوال وجواب اور دیگر ایسی مشقوں کو حل کرنے کی اچھی قدرت رکھتے ہیں ، جو ان کی مزید علمی اور لسانی ترقی میں معاون بنیں گی۔ اس لئے اس مرحلے پر معلم قرآنِ مجید کی آیاتِ کریمہ کے مضمون اور جملوں پر آسان عربی میں سوالات تیار کرے اور اُنہیں تختہ سیاہ پر لکھے۔ بچے اُنہیں سمجھیں اور پھر عربی میں ان کے جوابات بولیں ۔ جہاں ضرورت ہو تومعلم ان کی مدد کرے۔ بعد میں بچے سوال وجواب کی ایسی مشقوں کو اپنی کاپیوں میں لکھیں گے اور معلم ان کی تصحیح کرے گا۔ جبکہ اس کورس کے تیسرے اور چوتھے سال میں طلبہ سبق کی مقررہ آیات کا عربی زبان میں مختصر خلاصہ بھی پیش کیا کریں گے۔ 2. سورئہ فاتحہ کی تدریس کی مثال اب میں اپنی معروضات کو مزید واضح کرنے کے لئے اس مجوزہ تدریسی خاکے کے مطابق سورئہ فاتحہ کی تدریس کی مثال پیش کرتا ہوں : ۱۔ شرح الکلمات: معلم سبق کے شروع میں سورئہ فاتحہ کے الفاظ کی درج ذیل تشریح کو تختۂ سیاہ پر لکھے گا جسے طلبہ مناسب آواز سے پڑھتے ہوئے اپنی کاپیوں میں لکھیں گے۔ أَعُوْذُ میں پناہ مانگتا ہوں عَاذَ یَعُوْذُ عَوْذًا وَّعِیَاذًا پناہ مانگنا بِاﷲِ اللہ کی مِنْ سے الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ راندہ ہوا شیطان بِـسْمِ نام سے (اصل میں بـاِسم تھا) الرَّحْمٰنِ بہت زیادہ رحم کرنیوالا الذي یرحم کل شيء الرَّحِیْمِ سدا رحم کرنے والا الذي یرحم دائمًا وأبدا اَلْحَمْدُ سب تعریفیں حَمِد یَحْمَد حَمْدًا تعریف کرنا رَبِّ پروردگار جمع أرباب الْعَالَمِیْنَ جہانوں مفرد عالَم یَوْمِ دن جمع أیـّام الدِّیْنِ بدلہ إِیَّاکَ صرف تیری ہی نَعْبُدُ ہم عبادت کرتے ہیں عَبَد یعبُد عبادۃً عبادت کرنا نَسْتَعِیْنُ ہم مدد مانگتے ہیں استعان یستعین استعانۃ مدد مانگنا