کتاب: محدث شمارہ 321 - صفحہ 5
پیمانے پر علما کا ایک نمائندہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ ہوا۔ چنانچہ اِمسال ۱۳/اپریل کو ’ملی مجلس شرعی‘ کے پلیٹ فارم سے جملہ مکاتب ِفکر کا ایک وسیع سیمینار مفتی محمد خاں قادری صاحب کی درسگاہ جامعہ اسلامیہ، ٹھوگرنیاز بیگ، لاہور میں منعقد ہوا۔ اس سیمینار میں تین مجالس بالترتیب ڈاکٹرمحمد سرفراز نعیمی (مہتمم جامعہ نعیمیہ لاہور)، مولانا حافظ عبد الرحمن مدنی (مہتمم جامعہ لاہور الاسلامیہ[رحمانیہ]) اور مولانا حافظ فضل الرحیم (مہتمم جامعہ اشرفیہ، لاہور) کے زیر صدارت منعقد ہوئیں جس میں بریلوی مکتب ِفکر سے ۱۔ مفتی محمد خاں قادری، مہتمم جامعہ اسلامیہ، ٹھوکر نیاز بیگ، لاہور ۲۔ڈاکٹر مفتی غلام سرور قادری، مہتمم جامعہ رضویہ، ماڈل ٹاؤن، لاہور ۳۔ مفتی شیر محمد خاں ، شیخ الحدیث دار العلوم محمدیہ غوثیہ، بھیرہ ۴۔ مفتی غلام حسین، شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ خیرالمعاد، ملتان دیوبندی مکتب ِفکر سے ۱۔ مولانا رشید میاں تھانوی، مہتمم جامعہ مدنیہ، لاہور ۲۔ قاری احمد میاں تھانوی، نائب مہتمم دار العلوم اسلامیہ، لاہور ۳۔ مولانا محمد یوسف خاں ، اُستاذِ حدیث جامعہ اشرفیہ لاہور ۴۔مولانا عتیق الرحمن، مہتمم جامعہ عبد اللہ بن عمر، لاہور ۵۔ مفتی محمد طاہر مسعود، مہتمم جامعہ مفتاح العلوم، سرگودھا اور اہل حدیث مکتب ِفکر سے ۱۔مولانا حافظ عبد العزیز علوی، شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ، فیصل آباد ۲۔حافظ صلاح الدین یوسف، مدیر ترجمہ وتحقیق ، دارالسلام، لاہور ۳۔مولانا محمد رمضان سلفی، نائب شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ [رحمانیہ] ۴۔مولانا محمد شفیق مدنی، اُستاذِ حدیث وفقہ ،جامعہ لاہور الاسلامیہ، لاہور اور شیخ الحدیث مولانا عبد المالک(مہتمم مرکز ِعلوم اسلامیہ ، منصورہ ) وغیرہ نے اس موضوع پر