کتاب: محدث شمارہ 321 - صفحہ 39
3. اپنا ٹی وی چینل بھی اس وقت تک قائم نہ کیا جائے جب تک اس کی پشت پر کوئی اسلامی ذہن رکھنے والی حکومت یا کوئی مضبوط جماعت نہ ہو جو نفع نقصان سے بالا ہو کر اس کے تمام پروگرام اسلامی خطوط پر تیار اور نشر کرے۔
4. علماے کرام کی تقاریر کی یا مذہبی جماعتوں کے اجلاس اور کانفرنسوں کی ویڈیو فلمیں سراسر ناجائز ہیں ، اُن سے اجتناب کیا جائے۔
5. مذہبی جماعتیں اپنے اجلاسوں اور کانفرنسوں میں صرف ان اخباری نمائندوں کو بلائیں یا ان کو آنے کی اجازت دیں جو تصویر کشی سے اجتناب کریں اور صرف رپورٹنگ پر اکتفا کریں ۔
الغرض ٹی وی پر بوقت ِضرورت تقریر کرنے کی اجازت کو بقدرِ ضرورت ہی اختیار کیا جائے، اور اس کو بنیاد بنا کر ہمہ قسم کی مصروفیا ت اور پروگراموں کو تصویری سانچوں میں ڈھالنا اور رائی کو پربت بنا لینا قطعاً صحیح نہیں ہوگا۔ ہذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب