کتاب: محدث شمارہ 318 - صفحہ 76
اس کتاب میں معاشرے میں روزمرہ زندگی سے تعلق رکھنے والی چالیس احادیث کا مجموعہ ’بیاضِ اربعین‘ کے عنوان سے ترتیب دیا گیا ہے جسے قبول عام کا درجہ حاصل ہے۔ 23. ظفر علی خاں : گنج شائیگاں ،مترجم: صادق حسین، دل محمد روڈ، لاہور، ۱۹۶۶ء، ص۱۴ 24. ظفر علی خاں : گنج شائیگاں ، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص۵۰ مولانا جامی نے چالیس احادیث کا منظوم ترجمہ فارسی میں کیا تھا۔ مولانا ظفر علی خاں نے انہی احادیث کا ترجمہ اُردو نظم میں کیا جو کہ روزنامہ زمیندار میں ۱۰/ستمبر ۱۹۲۷ء کو ’گنج شائیگاں ‘ کے عنوان سے شائع ہوا تھا۔ 25. عاشق الٰہی،مفتی: چہل حدیث متعلقہ فضائلِ جہاد، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص۲۲ 26. عاشق الٰہی،مفتی: شرعی پردہ،مکتبہ خلیل، یوسف مارکیٹ، اُردو بازار، لاہور، ۲۰۰۵ء، ص۱۲۸ اس مجموعہ احادیث میں پردہ کے مفصل احکام کے حوالے سے چالیس احادیث ِشریفہ درج کی گئی ہیں اور ہر حدیث کو متن بناکر ترجمہ اور تشریح کرتے ہوئے حالاتِ حاضرہ پر تبصرہ کیا ہے اور مسلمانوں کے موجودہ رویہ اور روِش کو سامنے رکھ کر بار بار تعلیم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم (علیہ الصلوٰۃ والسلام) کی طرف واپس آنے کی دعوت دی ہے۔ تقلید ِ یورپ کے جو اثرات و ثمرات مسلمانوں کی معاشرت میں پھیل چکے ہیں ، ان کی خرابی پر باربار متنبہ کیا گیاہے۔ 27. عاشق الٰہی،مفتی:چہل حدیث حقوق الوالدین،مکتبہ خلیل، یوسف مارکیٹ، اردو بازار لاہور، ص۱۱۲ 28. عاشق الٰہی،مفتی:آسان نماز اور چالیس مسنون دعائیں ،صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص۶۴ اس مجموعہ میں نماز کے مسائل خصوصی طور پر بچوں کے سمجھانے کی طرز پر جمع کیے گئے ہیں اور آخر میں چالیس مسنون دعائیں درج کی گئی ہیں ۔ 29. عاشق الٰہی،مفتی:آسان نماز اور چالیس مسنون دعائیں مکتبہ خلیل، اردو بازار لاہور ۲۰۰۵ء، ص۱۱۲ اس مجموعے کے آخر میں چالیس احادیث درج کی گئی ہیں جن میں والدین اور دیگر رشتہ داروں کے حقوق اور ان کے اکرام و احترام اور خدمت و فرمانبرداری کے فضائل اور نافرمانی وایذارسانی کی وعیدیں مذکور ہیں ۔ پورا رسالہ پانچ فصلوں پر مشتمل ہے۔ 30. عاشق الٰہی،مفتی:چالیس حدیثیں ، فضائل رمضان و صیام، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص۱۹ 31. عاصم عبداللہ،مفتی: گلدستہ چہل حدیث،مکتبہ جامعہ حمادیہ، کراچی، س ن، ص۲۱۴