کتاب: محدث شمارہ 318 - صفحہ 39
٭ اس میں سورۃ البقرہ کی آیت ﴿اِھْبِطُوْا مِصْرًا﴾کو اہبطوا مصربغیر الف لکھا ہوا تھا ۔
٭ اور﴿وَإِذْ یَرْفَعُ إِبْرَاھِیْمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَإِسْمَاعِیْلُ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا﴾ میں ﴿یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا﴾کی بجائے یقولان ربنا لکھا ہوا تھا۔
٭ اور سورۃ آلِ عمران میں ﴿اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ﴾کی جگہ الحی القیام اور﴿وَمَا یَعْلَمُ تَأوِیْلَہُ إِلَّا اﷲُ﴾کی جگہ ان حقیقۃ تأویلہ إلا عند اللہ اور﴿نَادَتْہُ الْمَلَائِکَۃُ﴾ (آلِ عمران ۳۹ )کی جگہ ناداہ الملائکۃ یا زکریا ان اللہ
٭ اور ﴿یَا مَرْیَمُ اقْنُتِیْ لِرَبِّکِ وَاسْجُدِیْ وَارْکَعِیْ مَعَ الرَّاکِعِیْنَ ﴾ کی بجائے یا مریم اقنتی لربک وارکعی واسجدی مع الساجدین اور ﴿وَإِذْ قَالَتِ الْمَلَائِکَۃُ یَا مَرْیَمُ إنَّ ﷲَ یُبَشِّرُکِ﴾کی بجائے إذ قالت الملائکۃ إن اللّٰہ لیبشرک لکھا ہوا تھا ۔
٭ سورۃالنساء میں ﴿إِنَّ ﷲَ لَایَظْلِمُ مِثْقَالَ حَبَّۃٍ ﴾ کی جگہ مثقال نملۃ کے الفاظ تھے ۔
٭ اور سورۃ المائدۃ میں ﴿إِنْ تُعَذِّبْہُمْ فَإِنَّہُمْ عِبَادُکَ﴾ کی جگہ إن تعذبہم فعبادک کے الفاظ تھے ۔
٭ اور سورۃ الانعام میں ﴿کَالَّذِیْ اسْتَہْوَتْہُ الشَّیْطَانُ﴾کی بجائے کالذی استہواہ الشیطان کے الفاظ تھے۔ اور﴿لَقَدْ تَقَطَّعَ بَیْنَکُمْ﴾ کے بجائے لقد تقطع ما بینکم کے الفاظ تھے۔
٭ اورسورۃ الاعراف میں ﴿قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَا اَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا﴾ کی جگہ قالوا ربنا اَلا تغفرلنا و ترحمنا کے الفاظ تھے۔
٭ اور سورۃ الانفال میں ولا یحسب الذین کفروا سبقوا
٭ اور سورۃ التوبہ میں قل أذن خیر ورحمۃ لکم
٭ اور سورۃ یونس میں حتی إذا کنتم فی الفلک وجرین بکم
٭ اور سورۃ ہود میں وأتانی رحمۃ من عندہ وعمیت علیکم اور فأسر بأہلک بقطع من اللیل إلا امرأتک کے الفاظ تھے۔