کتاب: محدث شمارہ 318 - صفحہ 38
٭ اور سورۃ آل عمران کی آیت ۱۷۵﴿إِنَّمَا ذَلِکُمُ الشَّیْطَانُ یُخَوِّفُ اَوْلِیَائَ ہُ﴾کی بجائے إنما ذلکم الشیطان یخو فکم أولیاء ہ لکھا ہوا تھا۔ ٭ اور سورۃ البقرۃ کی آیت ۱۹۶ ﴿وَ اَتِمُّوْا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ ﷲِ﴾کی بجائے یوں تھا : وأقیموا الحج والعمرۃ للبیت ٭ اور سورہ آلِ عمران کی آیت ۱۵۹ میں ﴿ وَشَاوِرْھُمْ فِیْ الْاَمْرِ﴾کی بجائے وشاورہم فی بعض الامرلکھا ہوا تھا ۔ ٭ اور سورۃ البقرۃ کی آیت ۲۲۷میں ﴿وَإِنْ عَزَمُوْا الطَّلَاقَ﴾ کی بجائے وإن عزموا السراح لکھا ہوا تھا ۔ ٭ اور اس میں سورۃ الحج کی آیت ۵۲میں ﴿وَمَا اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَّسُوْلٍ وَّلاَنَبِیٍّ﴾ کے بعد ولا محدث کے الفاظ بھی رقم تھے۔ ٭ سورۃ الاعراف کی آیت ۱۸۷ ﴿کَاَنَّکَ حَفِیٌّ عَنْہَا﴾یوں لکھی ہوئی تھی:کانک حفی بھا ٭ اورسورۃ آلِ عمران کی آیت ۷ ﴿وَمَا یَعْلَمُ تَأوِیْلَہُ إلَّا ﷲُ وَالرَّاسِخُوْنَ فِیْ الْعِلْمِ یَقُوْلُوْنَ آمَنَّا بِہٖ﴾یوں لکھی ہوئی تھی: وما یعلم تأویلہ إلا ﷲ ویقول الراسخون فی العلم آمنا بہ ٭ اور سورۃ البقرۃ کی آیت ۱۳۷یوں لکھی ہوئی تھی: فإن آمنوا بما آمنتم بہ فقد اھتدوا ٭ اور سورۃ البقرۃ کی آیت۲۳۸ وصلاۃ العصر کے اضافہ کے ساتھ یوں تھی: حافظ علی الصلوات والصلاۃ الوسطی وصلاۃ العصر ٭ اور سورۃ النساء کی آیت ۲۴ ﴿فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِہٖ مِنْھُنَّ﴾کے بعد إلی أجل مسمیکا اضافہ بھی تھا ۔ ٭ سورۃ النساء کی آیت ۱۶۰﴿فَبِظُلْمٍ مِنَ الَّذِیْنَ ھَادُوْا حَرَّمْنَا عَلَیْھِمْ طَیِّبَاتٍ اُحِلَّتْ لَھُمْ﴾میں ﴿اُحِلَّتْ لَھُمْ ﴾ کی بجائے کانت لہم کے الفاظ تھے۔ ٭ اور سورۃ النصر کی پہلی آیت یوں لکھی ہوئی تھی: إذا جاء فتح اﷲ والنصر 9. مصحف ِعبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ