کتاب: محدث شمارہ 318 - صفحہ 37
6. مصحف ِعبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ
٭ اس میں سورۃ البقرۃ کی آیت ۱۹۸ کا ابتدائی حصہ اس طرح تھا :
لیس علیکم جناح أن تبتغوا فضلا من ربکم فی مواسم الحج
٭ اور سورۃ المائدۃ کی آیت ۵۲ کا آخری حصہ یوں تھا:
فیصبح الفساق علی ما أسروا فی أنفسہم نٰدمین
٭ اور سورۃ آلِ عمران کی آیت ۱۰۴یوں تھی:
ولتکن منکم امۃ یدعون الی الخیر و یأمرون بالمعروف و ینہون عن المنکر ویستعینون باﷲ علی ما أصابھم
7. مصحف اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ
٭ اس میں سورۃ البقرۃ کی آیت ﴿فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِ أنْ یَّطَوَّفَ بِھِمَا﴾ یوں تحریر تھی:
فلا جناح علیہ ألا یطوف بھما
٭ نیز اس میں ﴿لِلَّذِیْنَ یُؤلُوْنَ مِنْ نِّسَائِہِمْ﴾ کی بجائے للذین یقسمون من نساء ھمتھا۔
٭ اس میں سورۃ النساء کی آیت ۲۴ ﴿فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِہٖ مِنْھُنَّ﴾ کے بعد إلی أجل مسمی کا اضافہ بھی تھا ۔
٭ اور سورۃ المائدۃ کی آیت ۸۹ میں ﴿فَصِیَامُ ثَلَاثَۃِ أیَّامٍ﴾ کے بعد متـتابعات کے الفاظ بھی موجود تھے۔
8. مصحف ِ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ
٭ اس میں بھی سورۃ البقرۃ کی آیت۱۵۸﴿فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِ اَنْ یَّطَّوَّفَ بِھِمَا﴾ یوں تحریر تھی: فلا جناح علیہ اَلا یطوف بھما
٭ اور سورۃ البقرۃ کی آیت۱۹۸﴿لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّکُمْ﴾ کے بعدفی مواسم الحج کے الفاظ بھی موجود تھے۔