کتاب: محدث شمارہ 318 - صفحہ 36
سراط من أنعمت علیھم ٭ غیر المغضوب علیھم وغیر الضالین ٭ سورۃ آلِ عمران کی پہلی آیت اس طرح لکھی ہوئی تھی: آلم اﷲ لا إلہ إلا ھو الحیّ القیام ٭ اور سورۂ مدثر کی آیات ۴۰، ۴۱ اور ۴۲اس طرح تحریر تھیں : فی جنات یتساء لون ٭ یا فلان ٭ ما سلک فی سقر 2. مصحف ِ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ٭ اس میں سورۃ البقرہ کی آیت نمبر ۲۸۵ کا ابتدائی حصہ اس طرح تھا: آمن الرسول بما أنزل إلیہ من ربہ وآمن المؤمنون 3. مصحف ِعائشہ اُمّ المؤمنین رضی اللہ عنہا ٭ اس میں سورۃ البقرۃ کی آیت۲۳۸ یوں تھی: حافظوا علی الصلوات والصلاۃ الوسطی وصلاۃ العصر اور ایک روایت میں واؤ کے بغیر صرف صلاۃ العصر ہے۔ ٭ اور سورۃ احزاب کی آیت ۵۶ کا ابتدائی حصہ اس طرح تھا : إن اﷲ و ملائکتہ یصلون علی النبی ٭ والذین یصلون فی الصفوف الأولیٰ 4. مصحف ِحضرت حفصہ اُمّ المؤمنین رضی اللہ عنہا ٭ اس میں بھی سورۃ البقرۃ کی آیت۲۳۸ وصلاۃ العصر کے اضافہ کے ساتھ یوں تھی: حافظ علی الصلوات والصلاۃ الوسطی وصلاۃ العصر 5. مصحف حضرت اُمّ سلمہ اُمّ المؤمنین رضی اللہ عنہا ان کا مصحف بھی حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے مصحف کے مطابق تھا۔