کتاب: محدث شمارہ 317 - صفحہ 54
مسند احمد کی ایک روایت میں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک سوار تاتاری (ترکی) گھوڑے پر سوار ہوکر آیا اور اس کے سر پر عمامہ تھاجس کا سرا اس کے دونوں مونڈھوں کے درمیان تھا۔ پس میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے اسے دیکھا ہے ؟ وہ جبریل علیہ السلام تھے۔ (۶/۱۵۰،۱۵۲) اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمر بن حفص عمری مدنی ضعیف ہے۔ (جاری ہے)