کتاب: ماہنامہ شمارہ 307 - صفحہ 75
یادِ رفتگاں مولانا محمدیوسف انور فیصل آباد مولانا قاری عبدالخالق رحمانی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں راقم کے والد مرحوم حاجی عبدالرحمن پٹوی علماے کرام کے بے حد معتقد تھے، علما کی خدمت و تکریم اور میزبانی ان کا روزمرہ معمول تھا۔ ہمارے غریب خانہ پرمختلف اوقات میں جو علماء و صلحا مہمان رہے، ان کی فہرست طویل تر ہے جن میں سے بعض کے اسماے گرامی کچھ اس طرح ہیں : صوفی محمد عبداللہ رحمۃ اللہ علیہ اوڈانوالہ، حافظ محمد عبداللہ محدث روپڑی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا عبدالمجیدیزدانی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا عبدالمجیدسوہدری رحمۃ اللہ علیہ ، علامہ محمد یوسف کلکتوی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا قاری عبدالخالق رحمانی رحمۃ اللہ علیہ ،حافظ محمد اسماعیل ذبیح رحمۃ اللہ علیہ ، حافظ محمداسماعیل روپڑی رحمۃ اللہ علیہ ، حافظ عبدالقادر روپڑی رحمۃ اللہ علیہ ، سید محمد اسماعیل شاہ مشہدی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا احمدالدین گکھڑوی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا علی محمد صمصام رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا سیدعبدالغنی شاہ رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا نور حسین گرجاکھی رحمۃ اللہ علیہ ، حافظ محمد ابراہیم کمیرپوری رحمۃ اللہ علیہ ، حافظ محمد شریف سیالکوٹی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا محمد رفیق خان پسروری رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا محمد یحییٰ حافظ آبادی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا محمد عبداللہ ثانی رحمۃ اللہ علیہ ، حافظ عبدالحق صدیقی رحمۃ اللہ علیہ ،مولانا محمد یحییٰ شرقپوری رحمۃ اللہ علیہ ، حافظ محمد یحییٰ عزیز حفظہ اللہ، حافظ عبداللہ شیخوپوری رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا معین الدین لکھوی مدظلہ العالی،مولانا محی الدین لکھوی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا محمد عبداللہ بوریوالہ حفظہ اللہ، مولانا محمد اسحق بھٹی حفظہ اللہ، قاضی محمد اسلم سیف رحمۃ اللہ علیہ فیروزپوری اور مولانا محمد صدیق رحمۃ اللہ علیہ سرگودہوی وغیرہ ان میں سے بزرگ اور پاکباز شخصیات صوفی عبداللہ، بڑے حافظ صاحب رحمۃ اللہ علیہ محدث روپڑی اور مولانا عبدالمجیدہزاروی رحمۃ اللہ علیہ کا تو ہمارے ہاں ہفتوں قیام رہتا۔ ان حضرات کے عقیدت مند آتے رہتے اور فیوض و برکات اور دعاؤں سے مستفید ہوتے۔ ہمارے گھرکے تمام چھوٹے بڑے افراد ان صلحا کے آرام اور خوردونوش کا خیال رکھتے۔ ذلك فضل الله يوتيه من يشاء، المیہ یہ ہے کہ نہ ایسے مہمان رہے اور نہ ہی میزبان، اللہ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے! __________________ ٭ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ، پاکستان