کتاب: ماہنامہ شمارہ 307 - صفحہ 74
کی دلچسپی پر منحصر ہے۔
احسان ناشناسی ہوگی، اگراس مضمون کے آخر میں ڈاکٹر ف عبدالرحیم اور ڈاکٹر ضیاء الرحمن اعظمی کا تذکرہ نہ کروں ۔ اوّل الذکر غیر عربی دان حضرات کے لئے عربی زبان کی تعلیم کے حوالہ سے کئی تالیفات کی بنا پر مشہور و معروف ہیں اور آخر الذکر جامعہ اسلامیہ سے ریٹائر ہونے کے بعد صحیح احادیث پرایک جامع اور مکمل مجموعہ ترتیب دینے میں مشغول ہیں ۔ان دونوں حضرات نے چند دیگر محققین کے تعاون سے تمام مقالات کا جائزہ لیا اور سیمینار میں پیش کرنے سے قبل ان کی علمی اور تحقیقی حیثیت کو جانچا اور پھر ان کی پُروف ریڈنگ اور طباعت میں خوش نمائی اور سلیقے کو متعارف کرایا۔ فجزاهم الله خير الجزاء
نوٹ: اس سے قبل اکتوبر 2000ء میں ’مجمع ملک فہد‘ میں ایسا ہی ایک عالمی پروگرام ’قرآن کریم‘ پربھی منعقد ہوچکا ہے۔ جس میں اسی طرح قرآن کریم اور اس کے علوم کو مختلف حوالوں سے موضوعِ بحث بنایاگیا تھا۔ مجلس التحقیق الاسلامی کی لائبریری میں نہ صرف اس پروگرام کے مقالات اور انتظامی تفصیلات مطبوعہ شکل میں موجود ہیں بلکہ ایک کمپیوٹر سی ڈی کی شکل میں بھی دستیاب ہیں ۔ شائقین لائبریری اوقا ت (9 تا 5 بجے) میں استفادہ کرسکتے ہیں ۔ ادارہ