کتاب: ماہنامہ شمارہ 307 - صفحہ 70
طریقہ علاج کی افادیت بڑھتی چلی جارہی ہے۔ 4. ڈاکٹر عبداللہ بن عمر ابو موسیٰ کا مقالہ بعنوان: ’حدیث ِنبوی اور جدید طریقہ علاج میں حبہ سودا کی اہمیت‘ حبہ سوداء سے مراد کلونجی یا Black Seedہے۔ کلونجی کی فضیلت میں کئی احادیث وارد ہیں ۔ مشہور حدیث کے الفاظ یہ ہیں : في الحبة السوداء شفاء من كل داء إلا السام، قال ابن شهاب: السام الموت والحبة السوداء شونيز“ (بخاری، مسلم) ”کلونجی میں ہر مرض (سوائے موت) کی شفا ہے۔ ابن شہاب کہتے ہیں : السام سے مراد موت ہے اور حبہ سودا کو شونیز بھی کہا جاتا ہے“ فاضل محقق نے ان تحقیقات کا خلاصہ پیش کیا ہے جو حبہ سودا کی افادیت سے متعلق ہیں ، خاص طور پر مندرجہ ذیل امراض میں : 1۔ کینسر سے بچاوٴ کے لئے 2۔ دردوں کو سکون پہنچانے کے لئے 3۔ جسم میں امراض کے مقابلہ میں قوتِ مدافعت بڑھانے کے لئے 4۔ مختلف اقسام کے بکٹیریا کو ختم کرنے کے لئے 5۔ بلہارسیا اور انتڑیوں کے دوسرے کیڑوں کا ازالہ کرنے کے لئے 6۔ کینسر کے علاج کے لئے مستعمل دواوٴں کے زہریلے اثرات کے ازالہ کے لئے 7۔ جگر کی قوتِ مدافعت میں اضافہ کے لئے 8۔ خون میں شکر کی نسبت میں کمی کے لئے 9۔ خون میں سرخ ذرّات کے اضافہ اور سفید ذرات کی کمی کے لئے 10۔ معدہ کو پھوڑا بننے سے بچانے کے لئے 11۔ سانس کی تکالیف، مرض دمہ، دورانِ خون کی بہتری اور خون میں چربی کے ازالہ کے لئے 5. ڈاکٹر محمد موہر علی (لندن) کا مقالہ بعنوان: ’انگریزی زبان میں سیرت کی کتابوں کا تذکرہ‘ اس مقالہ میں ان چیدہ چیدہ انگریزی کتب کا تذکرہ کیا گیا ہے جو سترہویں صدی سے لے کر اب تک سیرت کے موضوع پر تحریر کی گئی ہیں ۔ جس میں پرانے اور نئے ان مستشرقین کی