کتاب: ماہنامہ شمارہ 307 - صفحہ 64
جاہل تھے کہ سب نے مل کر یہ غلطی کر ڈالی کہ مرتد کے لئے سزاے قتل قرار دے دی اور اسلام میں اپنی طرف سے بدعت کے طور پر ایک ایسی شرعی حد داخل کردی جس کا اسلامی حدود وتعزیرات میں کوئی وجود نہ تھا؟ ایسی بات کہنے کی جسارت صرف وہی شخص کرسکتا ہے جس کا دماغ درست نہ ہو، جس کے دل میں ذرا بھی خدا کا خوف نہ ہو اور جسے آخرت کا کوئی ڈر نہ ہو۔ معاف کیجئے، ہمارے لئے یہ بات زیادہ معقول اور قابل فہم ہے کہ اس بارے میں چودہ صدیوں کے جملہ علماے اسلام کو غلط ٹھہرانے کی بجائے صرف ایسے نوزائیدہ عجمی شخص کو غلط بلکہ برخود غلط قرار دیں جو مرتد کے لئے سزاے قتل کو نہیں مانتا اورکئی دوسرے اِجماعی اُمور کا انکار کرتا ہے۔