کتاب: ماہنامہ شمارہ 307 - صفحہ 45
مراحل کی ایک منصوبہ بندیہے جس پر مختلف انداز سے عمل ہورہا ہے اور یہی وہ مراحل یا امکانات ہیں جن کے بارے میں ہم نے گذشتہ صفحات میں گفتگو کی ہے، یعنی سلفیت کامتبادل، سلفیت کی سرپرستی یا اس پرکنٹرول اور سلفیت پرپابندی یا اس کا مکمل کا صفایا۔
اب اگر ہم دوبارہ اس مغربی سوال کی طرف لوٹیں جس کا ذکر ہم نے اس مثال کے آغاز میں کیا تھا کہ سلفی دعوت کی تحریکوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ تو ہمیں معلوم ہوگا کہ اس کا جواب ایک طریقہ ہی میں نہیں بلکہ تینوں طریقوں کے لئے علیحدہ علیحدہ تجویز کیا گیا ہے۔اور اس میں کوئی شک نہیں کہ مغرب کے لئے یہی طریقے بطورِ حل مناسب ہیں ، بالخصوص ایسے حالات میں کہ سلفی تحریکیں پوری دنیا کے ممالک میں مختلف انداز میں پھیلی ہوئی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ان کا مقابلہ کرنے کے لئے مغربی قوتیں مختلف اسالیب اپنانا ضروری سمجھتی ہیں ۔
کچھ ممالک اس حوالے سے پہلے مرحلے سے گزر کر اب دوسرے اور تیسرے مرحلے کے درمیان ہیں ، ایسے ممالک میں مصر کی مثال لی جاسکتی ہے جبکہ بعض ممالک تینوں مراحل طے کرچکے ہیں جن میں تیونس اور لیبیا شامل ہیں اور کچھ ممالک پہلے اور دوسرے مرحلے کے درمیان میں ہیں ۔
اس مختصر تجزیہ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دوسرے مرحلے یا دوسرے آپشن پر حالیہ وقت میں بہت سے ممالک میں کام ہورہا ہے اور وہ ہے سلفیت کی سرپرستی اور اس پر کنٹرول کا آپشن اور موجودہ حالات اس بات کا شدت سے تقاضا کرتے ہیں کہ رہنمایانِ سلفیت اس مغربی خطرناک ہتھکنڈے اور اس کے اثرات پر سنجیدگی سے غور کریں ۔ وصلى الله على نبينا محمد !