کتاب: محدث شمارہ 305 - صفحہ 28
’’حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ اَسلم کا ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جرمِ زنا کا اعتراف کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف سے منہ پھیر لیا، اس نے پھراقرار کیا اور جب چار دفعہ قسم کھا چکا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا:کیاتو پاگل ہے؟‘‘ اُس نے جواب دیا:’نہیں ‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’’کیا تو شادی شدہ ہے؟‘‘وہ بولا: ’جی ہاں ‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے رجم کرنے کا حکم دیا۔لوگ اسے عیدگاہ کی طرف لے گئے اور رجم کرنے لگے۔جب اسے پر پتھر پڑے تو وہ بھاگ کھڑا ہوا، لوگوں نے تعاقب کرکے اسے پھر جالیا اور سنگسار کردیا۔‘‘ 3. عن أبي ھریرۃ أنہ قال أتی رجل من المسلمین رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم وھو في المسجد فناداہ فقال یا رسول اللّٰه ! إني زنیت فأعرض عنہ فتنحّٰی تلقاء وجھہ۔ فقال لہ یارسول اللّٰه ! إني زنیتُ فأعرض عنہ حتی ثنی ذلک علیہ أربع مرات۔فلما شھد علی نفسہ أربع شہادات دعاہ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم فقال: (( أبک جنون؟)) قال: لا۔قال: (( فھل أحصنت؟)) قال: نعم۔ فقال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم :(( اذھبوا بہ فارجموہ)) (صحیح مسلم:۱۶۹۱) ’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ اس شخص نے آواز دی اور کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں زنا کا مرتکب ہوا ہوں ۔‘‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف سے منہ پھیر لیا۔ اس نے دوبارہ کہا: ’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں زنا کا مرتکب ہوا ہوں ۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر بھی متوجہ نہ ہوئے۔ اس نے چار دفعہ اپنی بات دہرائی، پھر جب اس نے چار مرتبہ قسم کھا کر اپنے جرم کا اقرار کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلا کر پوچھا: ’’تو پاگل تو نہیں ؟ بولا: ’نہیں !‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تو شادی شدہ ہے؟ وہ بولا: ’جی ہاں ‘ (میں شادی شدہ ہوں ) اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اسے لے جاکر سنگسار کردو۔‘‘ 4. عن أبي ھریرۃ قال: أتی رجل رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم وھو في المسجد فناداہ فقال یا رسول اللّٰه ! إني زنیت فأعرض عنہ حتی ردَّدَ علیہ أربع مرات، فلما شھد علی نفسہ أربع شھادات، دعاہ النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم فقال: (( أبک جنون؟)) قال: لا۔قال: (( فھل أحصنت؟)) قال : نعم۔ فقال